اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کی سفیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں سے متعلق ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔
امریکی سفیر نے ایک روز قبل سان فرانسسکو میں ایک ٹاؤن ہال اجلاس میں عام لوگوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے لیکن اس تمام عمل میں انوکھی بات یہ تھی کہ سوال پوچھنے والے افراد مختلف ملکوں میں موجود تھے جنھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
مصر سمیت دیگر ملکوں میں سیاسی ہل چل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوزن رائس کا کہنا تھا گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ ’ٹوئیٹر‘ اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو کس طرح عوامی جذبات منظم کرنے کے لیے موثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ ٹاؤن ہال اجلاس ’ٹوئیٹر‘ کے صدر دفاتر میں منعقد کیا گیا تھا اور اسے انٹرنیٹ پر براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1