رسائی کے لنکس

’قرض کی حد نہ بڑھی تو فوجیوں کو تنخواہ کی ادائیگی متاثر ہوسکتی ہے‘


ایڈمرل مائیک ملن
ایڈمرل مائیک ملن

امریکہ کے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک ملن کا کہنا ہے کہ قرض نادہندگی کی صوتحال کے تناظر میں ابھی یہ واضح نہیں کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کو بروقت تنخواہ مل سکے گی یا نہیں۔

ہفتہ کو افغان صوبے قندھار میں ایڈمرل ملن نے فوجیوں کو بتایا کہ انھیں معلوم نہیں کہ امریکی قانون سازوں کی طرف سے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں فوجیوں کی تنخواہیں بھی متاثر ہوں گی۔

امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کا احساس ہے کہ تنخواہ میں تعطل سے ایسے فوجی زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جن کا گزارہ صرف اس تنخواہ پر ہوتا ہے۔تاہم ایڈمرل ملن نے یقین کا اظہار کیا کہ بالآخر فوجیوں کو تنخواہ ضرور ملے گی۔

امریکہ متنبہ کرچکا ہے کہ اگر قرض کی حد بڑھانے پر اتفاق نہیں ہوتا تو دو اگست کے بعد اس کے پاس ادائیگیوں کے لیے رقم نہیں ہوگی ۔

XS
SM
MD
LG