رسائی کے لنکس

ایڈمرل مولن کی ترکی آمد


عراق میں امریکی جنگی کارروائیوں کے باقائدہ اختتام پرامریکی فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار بات چیت کی غرض سے ترکی پہنچ گئے ہیں۔

جوائنٹ چیفز آف اسٹاف ایڈمرل مائیک ملن جمعے کے دِن انقرہ میں ترکی کے نئے فوجی سربراہ ازک کوسانر سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کا کوئی طے شدہ ایجنڈا موجود نہیں ہے۔

ترکی کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ دونوں فریق عراق میں موجود امریکی سامان کی ترکی کے ذریعے منتقلی کے سوال پر بات کرتے رہے ہیں۔

دریں اثنا، پاؤڈر نما مشتبہ مواد کے ایک پیکٹ اُٹھانے کے بعد چھ امریکی فوجی اہل کاروں کو ترکی کے ایک اسپتال میں قرنطینہ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

جمعے کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق، استنبول ہوائی اڈے پر پیکٹ اٹھاتے ہوئے کارکنوں کا مواد سےبراہِ راست سابقہ پڑا ۔

یہ طے کرنے کے لیے کہ مواد مضرِ صحت تو نہیں، لیبارٹری میں پاؤڈر کا تجزیہ کیا جا رہا ہے جس کے نتائج آئندہ دِنوں میں سامنے آجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG