رسائی کے لنکس

امریکہ: گیارہ ستمبر کے حملوں کی 20ویں برسی پر شدت پسندوں کے حملے کا اندیشہ


ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سرکاری، ریاستی اور مقامی حکام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس انتباہ میں دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات شامل ہیں۔ (فائل فوٹو)
ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سرکاری، ریاستی اور مقامی حکام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس انتباہ میں دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات شامل ہیں۔ (فائل فوٹو)

امریکہ کے محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کی 20ویں برسی اور اس کے بعد مذہبی تعطیلات کے دوران شدت پسند حملے کر سکتے ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی نے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم بلیٹن میں کسی مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی۔البتہ اس میں کہا گیا ہے کہ نسلی منافرت اور وبا کے دوران پابندیوں کی وجہ سے انتہا پسندوں کے متحرک ہونے جیسی وجوہات امریکہ میں خطرے کو بڑھا رہی ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سرکاری، ریاستی اور مقامی حکام کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس انتباہ میں دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات شامل ہیں۔

ایجنسی کے مطابق القاعدہ نے چار برس بعد اپنا انگریزی کا رسالہ دوبارہ سے شروع کیا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے حکام کا خیال ہے کہ ایسا گیارہ ستمبر کے حملوں کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔

حکام کے مطابق نائن الیون کی برسی اور اس کے بعد کی چھٹیوں کے دوران ٹارگٹ کر کے تشدد کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ نسلی اور مذہبی انتہا پسندوں نے ماضی میں عبادت کی جگہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ البتہ ان کے پاس اس بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ روس، چین اور ایران کی حکومت سے منسلک ذرائع ابلاغ کے اداروں نے کرونا وائرس اور ویکسین کے مؤثر ہونے سے متعلق سازشی مفروضے پھیلائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایشیائی امریکی افراد کے خلاف تشدد کو ہوا دینے میں کردار ادا کیا ہے۔

'امریکہ کو اس وقت زیادہ خطرہ اندر سے ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:16 0:00

گیارہ ستمبر 2001 کو القاعدہ نے مسافر طیاروں کو ہائی جیک کرنے کے بعد انہیں امریکہ کے کاروباری مرکز نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے دو ٹاورز اور دارالحکومت واشگٹن ڈی سی قریب واقع پینٹاگان کی عمارت سے ٹکرا دیا تھا۔

اسی روز چار ہائی جیکرز نے یونائیٹڈ ایئر لائن کے ایک مسافر طیارے کو بھی ہائی جیک کیا تھا جو ریاست پینسلوینیا کی سمرسیٹ کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ نے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں طالبان کی حکومت کا خاتمہ کیا اور اس مقصد کے لیے نیٹو اتحاد اور دیگر ممالک کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔

بعد ازاں افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کی تعداد میں کمی آتی گئی اور 2015 کے بعد سے یہ تعداد 10 ہزار تک رہ گئی تھی جس کا کام افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور تعاون فراہم کرنا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے فوج کے مکمل انخلا کے لیے رواں برس کی 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ یہ وہی تاریخ ہے جب نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG