رسائی کے لنکس

ایک تہائی امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں


ایک تہائی امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں
ایک تہائی امریکہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں

ایک بڑے سرمائی طوفان نے امریکہ کے ایک تہائی حصے میں معمولات زندگی کوبڑے پیمانے پر متاثر کیا ہےاور بہت سی پرازیں منسوخ ہونے سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر پھنس کررہ گئے ہیں۔

منگل کی شام تک 64 سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کی جاچکی تھیں۔

ملک کی وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر برف باری کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔

قومی موسمیاتی ادارے نے ملک کے تقریباً ایک تہائی حصے کو خراب موسمی حالات سے خبردار کیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے وسط مغربی شہر شکاگو میں 60 سینٹی میٹر سے زیادہ برف پڑنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے سردطوفانی ہواؤں سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ ریاستوں کے حکام نے لوگوں پر زور دیاہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو، اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

خراب موسم کے باعث صدر اوباما کو شمال مشرقی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی کے دورہ کا پروگرام تبدیل کرنا پڑا۔ اب صدر وہاں بدھ کی بجائے جمعرات کو جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG