رسائی کے لنکس

واشنگٹن شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں


واشنگٹن ڈی سی میں چھ فروری کو گرنے والی برف میں کیپیٹل کی عمارت ڈھکی ہوئی ہے
واشنگٹن ڈی سی میں چھ فروری کو گرنے والی برف میں کیپیٹل کی عمارت ڈھکی ہوئی ہے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور اس کے گرد و نواح کے علاقے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور وسطی امریکہ کی کئی ریاستوں میں کم از کم دس انچ برف پڑ چکی ہے۔

قومی موسمیاتی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کی شام تک واشنگٹن میں دو سے ڈھائی فٹ برف پڑے گی۔ طوفان کی وجہ سے تمام علاقے میں تیز ہوائیں چلیں اور نظر کی حد میں کمی واقع ہو گئی۔

دارالحکومت میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور سرکاری اور نجی ادارے اور کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں کیوں کہ سڑکیں برف سے اٹی ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھاری برف اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ورجینیا سے لے کر میری لینڈ، پین سلوینیا اور نیو جرسی تک ریاستوں میں بے حد خطرناک حالات پیدا ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر واشنگٹن کی تاریخ کا سب سے بڑا برفانی طوفان ہے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کا ایک طوفان ۱۹۲۲ میں آیا تھا۔

XS
SM
MD
LG