رسائی کے لنکس

مشرقی یورپ میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی


محکمہ موسمیات نے جمعہ کو شہری علاقوں می 110 کلومیٹر جب کہ ساحلی علاقے میں 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

مشرقی یورپ میں شدید تیز ہواؤں کا باعث بننے والے ہاویئر نامی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

جمعہ کو پولینڈ کے علاقے پواج میں شدید تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت گاڑی کے سامنے گرنے سے اس کار میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ طوفان کے باعث پولینڈ میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور لگ بھگ ایک لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو شہری علاقوں می 110 کلومیٹر جب کہ ساحلی علاقے میں 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم کی صورتحال کے تناظر میں پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

برطانیہ کے شمالی حصے میں ٹرانسپورٹ اور بجلی کے نظام کو متاثر کرنے کے بعد ہاویئر طوفان جمعرات کو مشرقی یورپ میں داخل ہوا تھا۔

برطانیہ میں 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ایک ٹرک الٹ گیا جس سے اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا جب کہ گرتے ہوئے درخت کی زد میں آکر ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مغربی ڈنمارک میں بھی تیز ہواؤں کی زد میں آکر الٹنے والی گاڑی میں سوار ایک معمر خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔
XS
SM
MD
LG