امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع نیشنل چڑیا گھر دیو قامت پانڈا کی دیکھ بھال اور افزائش سے متعلق پروگرام میں مزید پانچ سال تک مدد کے لیے ایک بڑا تحفہ ملنے کے اعلان کی تیاری کررہاہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک مخیر شخصیت ڈیوڈ ایم روبن سٹین اس پروگرام کے لیے 45 لاکھ ڈالر کا عطیہ دے رہے ہیں ۔
روبن سٹین اثاثوں کی منیجمنٹ کی عالمی کمپنی کارلیل گروپ کے شریک بانی اور سربراہ ہیں۔
پیر کے روز چڑیا گھر کے سائنس دان اور چین کے سفیر کی موجودگی میں 2012ء کے لیےپانڈوں کی افزائش نسل کے ایک منصوبے کا اعلان کررہے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ چڑیا گھر میں رکھا جانے والا پانڈا تیان تیان افزائش نسل کی عمر کو پہنچ چکا ہے۔