رسائی کے لنکس

امریکی امداد سے بجلی کے پیداواری پلانٹ کی گنجائش میں اضافہ


امریکی امداد سے بجلی کے پیداواری پلانٹ کی گنجائش میں اضافہ
امریکی امداد سے بجلی کے پیداواری پلانٹ کی گنجائش میں اضافہ

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں تھرمل پاور اسٹیشن میں مرمت کے حوالے سے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے منصوبے سے چار سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے جنوبی پنجاب کے پانچ لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکے گی۔

بدھ کو اسٹیشن کے دورے کے موقع پر یوایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے پاکستان انڈریو سیسن نے منصوبے پر جاری کام کامعائنہ کیا جوکہ دراصل امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی جانب سے پاکستان میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اعلان کردہ یوایس ایڈ کے وسیع تر پروگرام کا حصہ ہے۔

یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو سیسن نے کہا کہ مظفر گڑھ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے ”جو ایک بار پھر آپ کے کارخانوں، کاروبار اور گھروں کے لیے بجلی پیدا کرے گا اور مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس پلانٹ نے بجلی کی پیداواری صلاحیت دوبارہ سے حاصل کرلی ہے۔“

مظفر گڑھ کے علاوہ یوایس ایڈ جامشورو میں تھرمل پلانٹ کے ساتھ ساتھ تربیلا ہائیڈرو پلانٹ کی مرمت میں بھی مدد کررہا ہے۔ یو ایس ایڈ گومل زام اور ستپارا ڈیموں کی تکمیل کے علاوہ پاکستان میں گیارہ ہزار توانائی کی بچت کے حامل ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لیے بھی فنڈز فراہم کررہا ہے۔ یہ منصوبے قومی گرڈ میں تقریباً سات سو میگا واٹ بجلی کا اضافہ کریں گے جو کہ 2012ء کے اواخر تک لگ بھگ پاکستان کے بجلی کے کل خسارے کی پندرہ فیصد کمی کو پورا کرلے گا۔

XS
SM
MD
LG