کراچی .... وینا ملک نے فلموں سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے باوجود آئے دن ’وکھرے بیانات‘ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بدھ کے روز سامنے آنے والے اپنے نئے بیان میں انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی (پی ٹی اے ) سے انٹرنیٹ پر موجود اپنی متنازع تصاویر حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے ایک اور وکھرا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ کررہی ہیں۔ لندن میں مقامی صحافی تنظیم کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اگر سیاست کے میدان میں اتریں تو عمران خان کی جماعت ’پاکستان تحریک انصاف‘ کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گی۔
وینا ملک فلموں میں ’بولڈ سین‘ کرنے کے علاوہ قابل اعتراض تصاویر کے حوالے سے بھی شہ سرخیوں میں رہی ہیں، جبکہ انہیں ’اسکینڈل کوئن‘ اور نت نئے و متنازع بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں نمایاں جگہ ملتی رہی ہے۔ پاکستان کرکٹر محمد آصف اور بھارتی اداکار اشمیت کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا جاتا رہا ہے۔
وینا کے اسکینڈلز تو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگئے۔ لیکن اپنی متنازع تصاویر کے حوالے انہیں خاصی تشویش لاحق ہے۔ وہ’تائب‘ہوکر نئے سرے سے عام خواتین کی طرح زندگی گزارنے کا بھی اعلان کرچکی ہیں اور شاید اسی لئے وہ انٹرنیٹ سے بھی گئے دنوں کی یادیں مٹادینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
وینا ملک آج کل اپنے شوہر اسد خان خٹک کے ہمراہ لندن میں ہیں، جبکہ اس سے قبل انہوں نے امریکہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق ایک تقریب بھی منعقد کی تھی۔ اس تقریب کو بھی میڈیا نے نمایاں جگہ دی۔