وینا ملک کو کون نہیں جانتا! نت نئے اسیکنڈلز، بیانات اور بولڈ اسٹنٹس کی ماہر وینا ملک سے لوگ ہمیشہ ہی چٹ پٹی خبروں کی امید رکھتے ہیں۔
اور وینا کا بھی یہ ریکارڈ ہے کہ وہ توقعات پر پورا اتری ہیں۔ کچھ دن گزرے نہیں کہ وینا اپنی ٹوکری میں سے کچھ نہ کچھ برآمد کرکے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے میں کامیاب رہتی ہیں اور یہ سب کچھ وہ بڑی ’پرفیکٹ ٹائمنگز ‘ کے ساتھ کرتی ہیں۔
آج جو دھماکہ وینا نے کیا وہ اب تک کی ان کی ’کارکردگی‘سے بالکل ہٹ کر تھا۔۔جس کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پر وینا ملک نے ٹوئٹ کیا کہ وہ ’پیا کو پیاری‘ ہو گئی ہیں۔۔ جی جناب! وینا جی کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ایک نجی تقریب میں شادی کرلی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
وینا کے مطابق وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں اپنوں کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھیں۔
اس سارے معاملے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وینا نے شادی کی مبارکبادیں تو سمیٹنا شروع کردیں لیکن میڈیا اور اپنے پرستاروں کو دولہا کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی شادی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کہا تو صرف اتنا کہ ان کے شوہر مذہبی رجحان رکھتے ہیں اور وہ بہت جلد اپنی شادی کے بارے میں ہر چیز میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے شیئر کریں گی۔
شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس کے بارے میں عام طور پر کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں رہتی۔ لیکن، اب اس کا کیا کیا جائے کہ وینا کی ہر بات اور ہر ادا میں کئی معنی چھپے ہوتے ہیں۔۔ اسی لئے لوگوں نے وینا کی شادی کی خبر عام ہوتے ہی اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے شروع کر دئیے۔
زیادہ تر لوگوں کا کہناہے کہ وینا کیونکہ ’ڈرامہ کوئن‘ ہیں اور سب کو چونکا دینے میں انہیں مزہ بھی آتا ہے، اس لئے آج کی تاریخ کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔
آج اپریل کی پہلی تاریخ ہےاور اس بات کے بہت ’چانسز‘ ہیں کہ وینا کل یہ کہتی نظر آئیں کہ ’دیکھا! کیسا اپریل فول بنایا‘۔