رسائی کے لنکس

ویتنام اور کمبوڈیا میں برڈ فلو سے ہلاکتیں


ویتنام اور کمبوڈیا میں برڈ فلو سے ہلاکتیں
ویتنام اور کمبوڈیا میں برڈ فلو سے ہلاکتیں

ویتنام میں بطخ کے فارم کا مالک اس ملک میں گزشتہ دو سالوں میں برڈ فلو سے ہلاک ہونے والا پہلا شخص ہے جب کہ پڑوسی ملک کمبوڈیا میں بھی اسی بیماری سے ایک ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ویتنام میں جمعرات کو حکام نے بتایا کہ 18 سالہ نوجوان میکانگ کے جنوبی علاقے میں شدید بخار اور سانس میں تکلیف کے بعد ہلاک ہوا۔ تفتیش کار ابھی تک یہ تعین نہیں کرسکے کہ آیا اسے یہ بیماری اپنے پرندوں سے لگی تھی یا نہیں۔

دریں اثناء کمبوڈیا میں ایک دو سالہ بچہ شدید زکام و بخار میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق اسے یہ بیماری مردہ یا بیمار پرندوں کے قریب جانے سے لگی۔

یہ وائرس عموماً متاثرہ پرندوں سے براہ راست ان لوگوں میں منتقل ہوتا ہے جو ان کے قریب ہوتے ہیں۔

2003ء میں پہلی بار تشخیص ہونے والے H5N1 وائرس سے دنیا بھر میں 340 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

2006ء میں یہ دنیا کے لگ بھگ 63 ممالک میں پھیل گیا تھا۔ اس وائرس سے کمبوڈیا میں 17 اور ویتنام میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں چین، بھارت، انڈونیشیا اور مصر میں اس وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG