کراچی —
یوں تو ہالی وڈ میں امیر ترین اداکاروں کی کمی نہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آسکر ایوارڈز جیتنے والے امیرترین ستاروں کی فہرست میں کون کون شامل ہے۔
جیک نیکل سن
امیرترین آسر ونرز میں سب سے پہلا نام 65 سالہ جیک نیکل سن کا ہے جن کی دولت 390 ملین ڈالرز ہے۔ تین بارآسکر حاصل کرنے والے جیک نیکل سن نے پہلا آسکر 1976 میں ’ون فلیو دا کوکوز نیسٹ‘ پر جیتا۔ اس کے بعد مزید دو مرتبہ آسکر ٹرافی جیک کا نصیب بنی۔ سنہ 1984 میں ’ٹرمز آف این ڈئیرمنٹ‘ اور 1988ء میں ’ایز گڈ ایز اٹ گیٹس‘ میں شاندار کام کرنے پر۔
ٹام ہینکس
امیر ترین آسکر ونرز میں دوسرا نمبر ٹام ہینکس کا ہے۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 350ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔ ہینکس نے 1994میں بننے والی فلم ’ فلاڈلفیا‘ پر آسکر جیتا تھا۔
رابرٹ ڈی نیرو
رابرٹ ڈی نیرو تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ سن 1975ء میں ’گاڈ فادر - پارٹ ٹو ‘میں بہترین سپورٹنگ ایکٹر اور 1981ء میں ’ریگنگ بل‘ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے والے رابرٹ 310 ملین ڈالرز کے مالک ہیں۔
باربرا اسٹریسینڈ
باربرا اسٹریسنڈ بھی 310 ملین ڈالرز کی دولت رکھتی ہیں۔ انہیں 1969ء میں ریلیز ہونے والی فلم 'فنی گرل' پر بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کے آسکر سے نوازا گیا تھا۔
سین کونری
سین کونری ہالی وڈ کے ایسے اداکار ہیں جن کی شخصیت کا جادو 83 سال کی عمر میں بھی ماند نہیں پڑا۔ کونری کی دولت کا اندازہ 250 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔ انہیں 1988 میں ’دی ٹچ ایبلز‘ میں کی گئی جاندار اداکاری پر آسکر ایوارڈ ملا تھا۔
جارج کلونی
ہینڈسم جارج کلونی کا نمبر امیر ترین آسکر ونرز کی فہرست میں چھٹا ہے۔ باون سال کے کلونی 220 ملین ڈالرز کی دولت رکھتے ہیں اور 2006 میں ’سیریانا‘ پرآسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
مائیکل ڈگلس
ورسٹائل مائیکل ڈگلس کی دولت 200 ملین ڈالرز ہے۔ ڈگلس کو 1988ء میں بنی ’وال اسٹریٹ‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
انتھونی ہاپکنز
امیر ترین لوگوں پر تحقیق کرنے والے ادارے ’ویلتھ ایکس‘ کے مطابق امیرترین آسکر ونرز میں انتھونی ہاپکنز آٹھویں نمبر پر ہیں جن کی دولت 160 ملین ڈالرز ہے۔ انتھونی کو ’سائلنس آف دی لیمبز‘ پر آسکرملا تھا۔
سینڈرا بلک
سائنس فکشن ’گریوٹی‘ پر اگر سینڈرا بلک آسکر جیت گئیں تو کم از کم 70 ملین ڈالرز کی بھی حقدار ہوں گی لیکن اب بھی ان کی دولت کچھ کم نہیں ۔ آسکر جیتنے والی سب سے کم عمر آرٹسٹ کا اعزاز رکھنے والی سینڈرا کی دولت 150 ملین ڈالرز کے قریب ہے۔ وہ امیرترین 10 آسکر ونرز کی فہرست میں دوسری خاتون ہیں۔
روبن ولیمز
سینڈرا کے ساتھ 10 واں نمبر شیئر کرنے والے روبن ولیمز بھی 150 ملین ڈالرز کے مالک ہیں۔