رسائی کے لنکس

ویتنام: ٹرمپ، پوٹن نے ہاتھ ملایا، چند رسمی کلمات کا تبادلہ


اس مختصر آمنے سامنے سے قبل وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز ان افواہوں کو غلط قرار دیا تھا کہ سربراہ اجلاس کے احاطے کے باہر ٹرمپ شاید پوٹن کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا ہکابی سینڈرز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ دونوں سربراہان مختصر بات کریں۔ لیکن، وہ کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں کریں گے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ویتنام میں جمعے کے روز ایشیا بحر الکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران عشائیے کے موقعے پر ہاتھ ملایا اور چند رسمی الفاظ کا تبادلہ کیا۔

اس مختصر آمنے سامنے سے قبل وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز ان افواہوں کو غلط قرار دیا تھا کہ سربراہ اجلاس کے احاطے کے باہر ٹرمپ شاید پوٹن کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارا ہکابی سینڈرز نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ دونوں سربراہان مختصر بات کریں۔ لیکن، وہ کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں کریں گے۔

اخباری نمائندوں کو جاری کردہ ایک بیان میں، سینڈرز نے کہا ہے کہ ’’جہاں تک پوٹن کے ساتھ ملاقات کا سوال ہے، کسی ملاقات کی کبھی تصدیق نہیں ہوئی، اور ایجنڈا میں دونوں طرف کے تنازعات کے علاوہ، شڈول میں ایسی کوئی ملاقات نہیں ہے۔ اُن کے لیے شڈول میں کوئی باضابطہ ملاقات نہیں رکھی گئی‘‘۔

تاہم، بیان میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈانانگ میں سربراہ اجلاس کی کارروائی کے دوران ہو سکتا ہے کہ دونوں سربراہان غیر رسمی گفتگو کریں۔

ہکابی سینڈرز نے کہا کہ ’’وہ ایک ہی جگہ ہوں گے۔ اگر ایک دوسرے سے ٹاکرا ہوجاتا ہے تو عین ممکن ہے کہ وہ دعا سلام کریں؟ یہ بات یقیناً ممکن ہے‘‘۔

لیکن، اُنھوں نے کہا کہ ’’جہاں تک شڈول میں باضابطہ ملاقات کا سوال ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے، اور ہمیں اس بات کی توقع نہیں کہ ایسا ہوگا‘‘۔

XS
SM
MD
LG