مقبول رئیلٹی گیم شو ’ کو ن بنے گا کروڑ پتی ‘ کا پانچواں سیشن عنقریب شروع ہورہا ہے اور اس کے میزبان بدستور امیتابھ بچن ہی ہوں گے۔ یہ انکشاف امیتابھ نےسوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی ایک اشاعت میں کیا ہے۔ امیتابھ کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے 'کے بی سی' کے پانچویں سیشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
کے بی سی اے برطانوی فرنچائز پروگرام ہے جس کا پہلا سیشن 2000ء میں اسٹار ٹی وی سے پیش کیا گیا تھا ۔ یہی پروگرام امیتابھ کا پہلا ٹی وی پروگرام بھی ثابت ہوا۔ پروگرام نے راتوں رات شہرت پائی ۔ اور اس ساتھ ہی امیتابھ بچن، جن کی مارکیٹ ویلیو اس دور میں کچھ کمزور پڑگئی تھی ، اس پروگرام کے باعث یک دم بڑھ گئی۔
بھارتی عوام 'کے بی سی' کی دیوانی ہوگئی تھی ۔لاکھوں لوگ اس پروگرام میں فون کے ذریعے شامل ہونا چاہتے تھے، جبکہ آڈیشن کے لئے آنے والے لاکھوں افراد اس کے علاوہ تھے۔ پروگرام کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا دوسرا سیشن بھی کچھ ہی دنوں کے بعد شروع کردیا گیا۔
تاہم پروگرام کے تیسرے سیشن کی میزبانی شاہ رخ خان کے ذمے لگادی گئی لیکن وہ پروگرام کو اس قدر مقبول نہ بناسکے جتنا یہ امیتابھ کی شمولیت کے سبب ہوا۔شاید یہی وجہ تھی کہ چوتھے سیشن میں امیتابھ کو واپس بلالیا گیا اوریوں پروگرام کا چوتھا سیشن بھی کامیاب قرار پایا۔
اب خبر ہے کہ' کون بنے گا کروڑ پتی' کا پانچواں سیشن بھی امیتابھ بچن کی میزبانی میں ہی شروع ہونے جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1