واشنگٹن —
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شُمال میں جنگلات میں لگنے والی آگ ابھی تک بھڑک رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس آگ سے مشہور ِ زمانہ یوسمائیٹ نیشنل پارک کا مغربی حصّہ تباہ ہو چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے سان فرانسسکو میں موجود پانی اور بجلی کا نظام خطرے کی زد میں ہے۔
آگ بجھانے کا 2,600 سے زائد عملہ، آگ بجھانے کی کوششوں میں لگا ہے۔ یہ آگ 52,000 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلی ہے۔ اس آگ سے 5,500 گھر تباہی کے دہانے پر ہیں اور بہت سے علاقوں سے لوگ نقل ِ مکانی کرکے دوسرے علاقوں میں چلے گئے ہیں۔
ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے جمعے کے روز سان فرانسسکو میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جو اس علاقے سے جہاں پر آگ لگی ہے، 240 کلومیٹر دور ہے۔
امریکہ کی مغربی ریاستوں میں بہت سے علاقے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اس آگ کا آغاز جنوبی ریاست ایریزونا سے ہوا تھا جو شمالی ریاست واشنگٹن سے ہوتے ہوئے ریاست الاسکا تک پھیل گئی۔
امریکی جنگلات سے متعلق معاونت فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق رواں برس امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ سے 1.4 ملین ہیکٹر کا علاقہ جل گیا ہے۔ جبکہ گذشتہ برس امریکہ میں جنگلات میں لگنے والے آگ سے 2.4 ملین ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا تھا۔