رسائی کے لنکس

آسٹریلیا میں تیزی سے پھیلتی آگ سے 100 مکانات خاکستر


جس واحد شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے وہ 63 سالہ مرد تھا جو اپنے گھر کو بچانے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث دم توڑ گیا۔

آسٹریلیا میں حکام نے کہا ہے کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں تیزی سے پھیلتی آگ کی وجہ سے سڈنی کے قریب لگ بھگ 100 مکانات خاکستر ہو چکے ہیں جب کہ ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔

حکام نے جمعہ کو بتایا کہ قریباً 100 مقامات پر آگ بھڑکی ہوئی ہے جو غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت اور ہواؤں کے باعث مزید پھیل رہی ہے۔

سینکڑوں افراد نے بدھ کی رات سڈنی کے مضافات میں قائم عارضی مراکز میں گزاری۔

آسٹریلیوی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ جنوب مشرقی ریاست میں لگی آگ قابو سے باہر ہو سکتی ہے اور مزید املاک کے اس کی زد میں آنے کا خطرہ ہے۔

آگ بجھانے والے عملے میں شامل اہلکار نے کہا کہ ’’یقیناً شعلوں کی انچائی 20 سے 30 میٹر بلند تھی‘‘۔

جس واحد شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے وہ 63 سالہ مرد تھا جو اپنے گھر کو بچانے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث دم توڑ گیا۔

موسم میں تبدیلی کے بعد جمعہ کو بیلو ماؤنٹین کے کچھ علاقے دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔

اگرچہ موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال بدستور خطرناک ہیں۔
XS
SM
MD
LG