رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ کرکٹ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک بیان کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے اب تک 750,000 سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کرکٹ کا گیارہواں ورلڈکپ 14 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک بیان کے مطابق عالمی کپ کے لیے اب تک 7,50,000 سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ٹورنامنٹ کے آغاز میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت میں بھی تیزی آ رہی ہے۔

اُمید کی جا رہی ہے کہ اس بار دس لاکھ سے زائد شائقین ٹورنامنٹ کے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز میں آئیں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ انتہائی دلچسپ مقابلہ بننے جا رہا ہے۔ "میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ آئیں اور اپنی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔"

ورلڈ کپ مقابلوں کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کر رہے ہیں جنہوں نے 23 سال پہلے 1992ء میں بھی اس کی تھی۔

پاکستان نے 1992ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور 2015ء کے ورلڈ کپ میں وہ اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گا۔

اس میچ کو شائقین کی دلچسپی کے اعتبار سے ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

بھارت اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG