رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ: ہالینڈ کی سلوواکیا کو 2-1 سے شکست


ورلڈ کپ: ہالینڈ، سلوواکیا
ورلڈ کپ: ہالینڈ، سلوواکیا

پیر کے روز ڈربن میں کھیلے گئے عالمی کپ کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے سلوواکیا کو 2-1سے شکست دے دی۔

ٹانگ کے پٹھوں کی چوٹ سے صحتیابی کے بعد ارجن روبین کا یہ پہلا عالمی کپ میچ تھا۔ اُنھوں نے پہلے ہاف کے اٹھاوہویں منٹ میں، ہلکے شاٹ پر بال کو نیٹ میں پہنچا دیا۔

کھیل کے 84 منٹ میں ہالینڈ کے کھلاڑی، ویسزلے شنائڈر نےمزید گول کرکے ٹیم کی جیت کے امکانات کو پکا کردیا۔ بعد میں ایکسٹراٹائم کے چوتھے منٹ میں سلوواکیا کے رابرٹ وِٹیک نے کھلاڑی کو جھانسا دیتے ہوئے پینلٹی کک سے گول کیا۔

سلوواکیا کی ٹیم آج16ویں راؤنڈجیسا جارحانہ کھیل پیش نہ کرسکی، جب اُس نے دفاعی عالمی چمپین اٹلی کو تین-دو سے شکست دی تھی۔

دریں اثنا، عالمی فٹ بال کی انتظامی کمیٹی نے ریفریوں کے فیصلوں پر تنازعے کھڑے ہونے کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ میں عالمی کپ کھیلے جانے والے اسٹیڈیم میں کھیل کے ری پلیئز دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

کھلاڑیوں اور شائقین نے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹوں میں دیے جانے والے متعددحتمی فیصلوں پر اور کچھ معاملوں میں دینا بھر میں سوالیہ نشان اٹھائے گئے ہیں، جِن میں واضح غلطیاں دکھائی گئی ہیں۔ وِڈیو ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کے لیے مطالبات سامنے آئے ہیں، تاہم فٹ بال کی عالمی تنظیم کے صدر سیپ بلیٹر نے ریفریوں کی معاونت کے لیے ری پلیئز کے استعمال کی سخت مخالفت کی ہے۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ دوصفر پر تھا جب فرینک لمپارڈ نے شاٹ پر کھیلتے ہوئے میدان کے نصف سے گیند تھامتے ہوئے آگے بڑھے اور گول کے لیے ہٹ ماری۔ لیکن کھیل کو دو-دو قرار دینے کی جگہ، ریفری نے گول کو غلط قرار دیا، اور اس طرح جرمنی کو موقع ملا کہ چار ایک سے جیت اپنے مقدرمیں لکھوا لے۔

بعد ازاں اتوار کو جوہانسبرگ میں میچ کھیلتے ہوئے ارجنٹینا نے میکسیکو کو تین ایک سے شکست دی۔ لیکن میکسیکو کے کھلاڑیوں نے ریفری رابرٹ روزیٹی سے اُس وقت احتجاج کیا جب اسٹیڈیم کی بڑی اسکرینوں پر ری پلے کے دوران دکھایا گیا کہ پہلے ہی گول میں ارجنٹینا کے فارورڈ، کارلوس تیویز آف سائیڈ تھے۔

متنازعہ ری پلی دیکھنے پر گراؤنڈ کے ساتھ کے حصے میں میکسیکو کے کوچز اور کھلاڑیوں میں اشتعال پیدا ہوا اور دونوں ٹیمیں ہاف ٹائم میں ہی اسٹیڈئیم سے باہر چلی گئیں۔ عالمی فٹ بال تنظیم کے ترجمان، نکولس مینگٹ نے بتایا کہ ری پلے پیش کرنا غلطی تھی اور جوں جوں مقابلے آگے بڑھے گا اِسی طرح کی صورتِ حال پھر پیدا ہونے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG