رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

01:57 2.3.2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے کارکن خواتین پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

افغانستان میں ایک امدادی گروپ کیئر کی کارکن خواتین امداد کی تقسیم سے قبل شناختی کاغذات دیکھ رہی ہیں۔ فائل فوٹو
افغانستان میں ایک امدادی گروپ کیئر کی کارکن خواتین امداد کی تقسیم سے قبل شناختی کاغذات دیکھ رہی ہیں۔ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر ،اوچا نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

انسانی حقوق کے دفتر کا مزید کہنا ہے کہ خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی لاکھوں کمزور خواتین اور لڑکیوں کو زندگی بچانے والی امداد حاصل کرنے سے روکتی ہے۔

انہوں نے یہ پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

01:51 2.3.2023

کابل میں دوحہ معاہدے کی تیسری سالگرہ کی تقریب

طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے ساتھ دوحہ معاہدے پر دستخطوں کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔ 29 فروری 2020
طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے ساتھ دوحہ معاہدے پر دستخطوں کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔ 29 فروری 2020

طالبان نے کابل میں ایک تقریب میں امریکی حکومت کے ساتھ دوحہ معاہدےپر دستخطوں کی تیسری سالگرہ منائی۔

معاہدے پر دستخط کرنے والے ملا عبدالغنی برادر نے اے آر جی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اب بھی دوحہ معاہدے پر قائم ہیں۔

لیکن انہوں نے امریکی حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے طالبان رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نہیں نکالے اور افغانستان کے بینک کے ذخائر کو منجمد کر دیا۔

انہوں نے امریکی حکومت پر دیگر ممالک کو افغانستان میں لوگوں کی مدد کرنے سے روکنے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان دنیا سے بات چیت چاہتے ہیں۔

طالبان اور امریکی حکومت نے 29 فروری 2020 میں دوحہ معاہدے پر دستخط کیے تھے

21:57 27.2.2023

میکسیکو: انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف احتجاج

میکسیکو سٹی میں انتخابی قوانین میں اصلاحات کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ۔ 26 فروری 2023
میکسیکو سٹی میں انتخابی قوانین میں اصلاحات کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ۔ 26 فروری 2023

میکسیکو میں انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اوبراڈور کی جانب سے متعارف کرائے گئے قوانین جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکہ کے معاون وزیرِ خارجہ برائن نکولس نے بھی ایک ٹویٹ میں مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میکسیکو میں آزاد اور خودمختار انتخابی اداروں کی حمایت کرتا ہے۔

مجوزہ قوانین کے تحت انتخابی عملے کی تنخواہوں کی کٹوتی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی کرنے والے شہریوں کے ٹریننگ پروگرامز میں کمی کی جائے گی۔

21:51 27.2.2023

افغانستان میں دھماکہ خیز مواد کی آلودگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر ،او چا ، نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دہائیوں کی جنگ کی وجہ سے افغانستان دنیا میں دھماکہ خیز مواد کی آلودگی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

2023 میں، مطالبہ کیا گیا تھا کہ سروے، دھماکہ خیز مواد کو ٹھکانے لگانے، بارودی سرنگوں کی صفائی، رسک ایجوکیشن اور سروائیور سپورٹ کے لیے تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ 49 لاکھ ضرورت مند افراد میں سے 14 لاکھ کی مدد کی جا سکے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG