رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:50 24.3.2023

ساڑھے تین سو سے زیادہ افغان تارکین وطن پاکستان سے کینیڈا منتقل

کینیڈا 40 ہزار افغان تارکین کو آباد کرے گا۔
کینیڈا 40 ہزار افغان تارکین کو آباد کرے گا۔

کینیڈا کی حکومت نے 354 افغان تارکین وطن کو جمعرات کے روز پاکستان سے کنیڈا منتقل کیا ہے جس کے بعد اگست 2021 سے اب تک کینیڈا آنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد انتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

پروگرام کے مطابق ، کم از کم 40,000 افغان مہاجرین کو جلد از جلد اور محفوظ طریقے سے کینیڈا میں آباد کرنا ہے۔

20:45 24.3.2023

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کا افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر افسوس کا اظہار

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس، فائل فوٹو
امریکی نائب صدر کاملا ہیرس، فائل فوٹو

امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر بہت افسردہ ہیں کہ پچھلے ایک سال سے افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول میں جانے پر پابندی ہے اور افغان خواتین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہیں۔

نائب صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔

اسی دوران افغان خواتین اور انسانی حقوق کے لیے امریکہ کی خصوصی ایلچی رینا امیری نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ طالبان کے بہت سے وعدوں کے باوجود بچیوں کے لیے اسکولوں کے دروازے بند ہیں۔

20:46 20.3.2023

طالبان حکام کو اقربا پروری سے باز رہنے کی ہدایت

افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان حکام کو اپنے رشتے داروں کو عہدے دینے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے طالبان حکام کو اپنے رشتے داروں کو عہدے دینے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔

افغان طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوند زادہ نے ااقربا پروری کے خلاف حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں طالبان حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے رشتے داروں کو حکومتی عہدے دینے سے باز رہیں۔

ملا ہبت اللہ نے طالبان حکام کو اپنے ماتحت کام کرنے والے اپنے بیٹوں اور دیگر رشتے داروں کو بھی برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔

طالبان حکومت نے ہفتے کو یہ حکم نامہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا لیکن تاحال اسے جاری کرنے کے اسباب واضح نہیں کیے ہیں۔

تاہم افغانستان میں طالبان حکام کی جانب سے اپنے قریبی رشتے داروں کو نوازنے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

20:40 20.3.2023

افغانستان میں غذائی قلت کی شکار ماؤں میں 50 فی صد اضافہ

ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کابل کے ایک مرکز سے خواتین میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کابل کے ایک مرکز سے خواتین میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں آٹھ لاکھ خواتین اور نوعمر لڑکیاں غذائی قلت کا شکار ہیں۔

نیوٹریشن ایڈوائزر زیوائی مریرا، کا کہنا ہے کہ’’افغانستان میں شدید غذائی قلت کی شکار ماؤں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وہاں آٹھ ہزار سے زائد خواتین ایسی ہیں جو شدید غذائی قلت کا شکار ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف کی طرف سے فراہم کردہ اس اہم مدد نے انہیں غذائیت کی ضروری خدمات تک رسائی دی جس میں مائیکرو نیوٹرینٹس اور غذائیت سے متعلق مشاورت بھی شامل ہے تاکہ ان کی غذائیت اور صحت بلکہ ان کے بچوں کی غذائیت کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ان خواتین کی مدد کے لیے یونیسیف کو 186 ملین ڈالر کی ضرورت ہے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG