افغانستان: طالبان نے نوروز کی چھٹی ختم کر دی
افغانستان میں لوگ منگل کو نئے شمسی سال 1402 کے آغاز کے ساتھ نوروز منائیں گے۔
تاہم طالبان حکومت نے نئے سال کے پہلے دن کو عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے۔
طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے حکام کے مطابق سرکاری دفاتر منگل کو کھولے جائیں گے۔
بعض صوبوں میں طالبان صوبائی حکام نے لوگوں سے نوروز نہ منانے کا کہا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طالبان لوگوں کو کابل اور مزار شریف میں منعقد ہونے والے نوروز کے تہواروں میں شرکت کرنے دیں گے یا نہیں۔
افغانستان: فندز کی کمی سے باردوی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام متاثر
افغانستان میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی ایک این جی او کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں 15000 افغان ڈی مائنر زمیں سے نصف نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے ملازمتیں کھو دیں۔
کمپنی کے ڈائریکٹر شہاب حکیمی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس وقت صرف امریکی حکومت افغانستان کے مائننگ پروگرام کو فنڈز فراہم کر رہی ہے۔
اگست 2021 سے پہلے، ہلاکتوں کی اوسط تعدہر ماہ تقریباً 160 تھی۔
اگست 2021 کے بعد سے، ہلاکتوں کی رپورٹنگ میں خلل پڑا ہے، اور 2022 کے دوران صرف 188 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ پچھلے سال کے لیے یہ تعداد 1144 تھی
موجودہ نظام کو کمزور کرنے والے کی سزا موت ہے: طالبان وزیر ندا محمد ندیم
طالبان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ندا محمد ندیم نے قندھار میں ایک گریجویشن تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص کسی بھی طریقے سے موجودہ نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ غداری کا مرتکب ہوتاہے اور اس کی سزا موت ہے ۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ ندا احمد ندیم کا کہنا تھاکہ اگر آپ سخت مزاج ہیں اور اجنبیوں کے ایجنڈوں کی بنیاد پر افغانستان کے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں تو ہم آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم آپ کوپسپا کر دیں گے۔
ان کے اس بیان پر افغان سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور متعددنے ان کے ریمارکس کی مذمت کی۔
عالمی شخصیات کا بنگلہ دیش سے ماہر معاشیات محمد یونس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ
دنیا کی کی کئی اہم اور نمایاں شخصیات نے بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوبیل انعام یافتہ ماہرِ معیشت محمد یونس پر غیر منصفانہ حملوں اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔
اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون، امریکہ کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن، امریکہ کے سابق نائب صدر الگور اور مشہور گلوکار بونو سمیت چالیس شخصیات نے بنگلہ دیش کی حکومت کو ایک کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے محمد یونس کے ساتھ برتاؤ پر تشویش ظاہر کی ہے۔
محمد یونس کے قائم کردہ مائیکرو فنانس بینک کو لاکھوں بنگلہ دیشیوں کو غربت سے نکالنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔
لیکن یونس اور ان کے قائم کردہ ادارے گزشتہ کئی برسوں سے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے زیرِ عتاب ہیں اور ان کے خلاف کرپشن سے متعلق مختلف الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔