جمہورت کی بقا کے لیے ووٹ دیں، صدر بائیڈن کا جلسے سے خطاب
صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو ڈیموکریٹس پر زور دیا ہے کہ "وہ ایک بار پھر جمہوریت کو بچانے کے لیے ووٹ دیں" ۔ انہوں نے ریپبلکن نظریے کا "نیم فاشزم" سے موازنہ کیا - وہ وسط مڈ ٹرم الیکشنز سے 75 دن پہلے میری لینڈ میں ایک ابتدائی ریلی اور فنڈ جمع کرنے کی تقریب کی قیادت کر رہے تھے۔
راک وِل کے رچرڈ مونٹگمری ہائی اسکول میں ہزاروں لوگوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا: "آپ کا انتخاب کرنے کا حق اس سال بیلٹ پر ہے۔ آپ نے ملازمت کے وقت سے جوسوشل سیکیورٹی ادا کی ہے وہ بیلٹ پر ہے۔ گن کے تشدد سے آپ کے بچوں کی حفاظت بیلٹ پر ہے، اور یہ مبالغہ آرائی نہیں ہے، ہمارے سیارے کی بقا بیلٹ پر ہے۔"
بائیڈن نے مزید کہا ، "آپ کو انتخاب کرنا ہوگا۔ "کیا ہم آگے بڑھنے والا ملک بنیں گے یا پیچھے کی طرف جانے والا ملک؟"
ریلی سے اپنے خطاب کے بعد بائیڈن لگ بھگ30 منٹ تک ہجوم کے ساتھ رہے جن میں سے بیشتر بغیر ماسک کے تھے ۔
یوکرینی جوہری پاور پلانٹ کے سیکیورٹی سسٹمز کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت ہہے، آئی اے ای اے
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ نے پیر کو کہا کہ یوکرین میں زاپورییژیا پاور پلانٹ کے لیے اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ماہرین کا مشن "اب اپنے راستے پر ہے۔"
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نےکئی مہینوں سے یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا پاور پلانٹ تک رسائی کی کوشش کی ہے ، جس پر روسی افواج نے قبضہ کر رکھا ہے اور جسے 6 ماہ پرانی جنگ کے ابتدائی دنوں سے یوکرینی کارکن چلا رہے ہیں۔
" انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ،"ہمیں یوکرین اور یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب کی سیفٹی اور سیکیورٹی کی حفاظت کرنی چاہیے "
حالیہ دنوں میں اس کی ہنگامی اہمیت میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ روس اور یوکرین نے پلانٹ پر یا اس کے قریب ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات لگائے ہیں، جس سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ لڑائی بڑے پیمانے پر تابکاری کے اخراج کا باعث بن سکتی ہے ۔
گزشتہ ہفتے، یہ تنصیب عارضی طور پر بند ہو گئی تھی ۔
آئئ اے ای اے کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن اس تنصیب کو کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے گا، "حفاظت اور سیکیورٹی سسٹمز کی فعالیت کو متعین کرے گا اور دوسری چیزوں کے علاوہ عملے کے حالات کا جائزہ لے گا۔
اسرائیلی فوج کی کے چھاپوں میں رواں سال فلسطینوں کی ہلاکتیں 85 ہو گئیں
رواں برس مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں رات کے وقت کے چھاپوں میں کم از کم 85 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت اور اسرائیلی حقوق کے ایک گروپ کے اعداد و شمار کے مطابق، اس تعداد کے بعد موجودہ سال مقبوضہ علاقے میں 2016 کے بعد سب سے زیادہ ملاکت خیز سال بن گیا ہے ۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عسکریت پسندوں یا پتھر اؤ کرنے والوں کی تھی اور یہ کہ فوج نے یہ چھاپے اسرائیلیوں کے خلاف مہلک حملوں کے جواب میں شروع کیے تھے۔
اس تعداد میں فلسطینی حملہ آوروں کے علاوہ مٹھی بھر عام شہری اور مقامی نوجوان بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کو ختم کر رہا ہے جو اس کے شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ چھاپوں کا مقصد اسرائیل کی فوجی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے۔
سری لنکا: اخراجات میں کمی اور عوام کے ریلیف کے لیے بجٹ میں ترمیم کا منصوبہ
سری لنکا کی حکومت اس سال کے لیے ایک ترمیم شدہ بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں اخراجات کو کم کیا جائے اور اس کا مقصد ایک اقتصادی بحران سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ صدر رانیل وکرما سنگھے ، جو وزیر خزانہ بھی ہیں پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گے، جس پر بحث کے بعد ووٹنگ ہوگی۔
حکومت سری لنکا کو اس کے اقتصاد ی بحران سے نکالنےکے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے گفت وشنید کر رہی ہے۔ حکومت قرضوں میں رد وبدل کے لیے بھی بات چیت کی تیاری کر رہی ہے۔ سری لنکا کا کل غیر ملکی قرضہ 51 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جس میں سے اسے 2027 تک 28 ارب ڈالر ادا کرنے ہو ں گے
سری لنکا کو مہینوں تک اشیائے ضروریہ مثلاً ایندھن، ادویات اور پکانے کی گیس کی قلت کا سامنا رہا ہے ۔ اگرچہ عالمی بینک کی مدد سے پکانے کی گیس کی رسدیں بحال ہو گئیں ہیں،
لیکن ایندھن، انتہائی ضروری ادویات اور خوراک کی کچھ چیزوں کی قلت جاری ہے ۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد بدھ کو اپنے دورے کا اختتام کرے گا اور حکومت کو امید ہے کہ اس وقت تک کوئی ابتدائی معاہدہ ہو جائے گا۔