رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

13:44 1.9.2022

اومیکرون کے خلاف نیا مؤثر بوسٹر لگانے کی اجازت مل گئی

امریکی ریگولیٹرز نے کویڈ 19 کے اپ ڈیٹڈ بوسٹرز کی اجازت دےدی ہے، جو آج کے سب سے عام اومیکرون وائرس کو براہ راست نشانہ بنانے والے پہلے بوسٹرز ہیں جنہیں چند دنوں میں لگانا شروع کر دیا جائے گا۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بدھ کو کیا گیا اقدام فائزر اور موڈیرنا کے بنائے گئے شاٹس کی ترکیب کو بہتر بناتا ہے۔

امید ہے کہ ترمیم شدہ بوسٹر موسم سرما میں اس وائرس کے ایک اور اضافے کو ختم کردے گا۔

اب تک، ویکسینز صرف اصل کورونا وائرس کو نشانہ بنا رہی تھیں ۔نئے بوسٹرزکا نصف حصہ اصل نسخے اور نصف تازہ ترین اومیکرون وائرس کے خلاف تحفظ سے متعلق نئے نسخے پر مشتمل ہے ۔

شاٹس شروع ہونے سے پہلے، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز یہ تجویز کریں گے کہ کہ اضافی خوراک کس کو ملنی چاہیے۔ سی ڈی سی کے مشیر جمعرات کو اس پر بحث کریں گے۔

13:13 2.9.2022

روس اور چین کی دفاعی مشقیں ہفتہ بھر جاری رہیں گی

ایسے میں کہ جب روس اور بیجنگ کوامریکہ کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے ، روس نے چین کے ساتھ دفاعی تعاون میں اضافے کے اظہار میں جمعرا ت کے روز جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

ایک ہفتے پر محیط ان مشقوں میں چین اور دوسرے ملک کی فورسز شامل ہوں گی جن کا مقصد یہ بھی ظاہر کرنا ہے کہ ماسکو بڑے پیمانے کی مشقوں کی کافی صلاحیت رکھتا ہے اس کے باوجود کہ اس کے فوجی یوکرین میں فوجی کارروائی میں مصروف ہیں ۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ Vostok ووسٹوک 2022 مشق 7 ستمبر تک روس کے مشرق بعید اور بحیرہ جاپان میں سات فائرنگ رینجز پر منعقد کی جائے گی اور اس میں 50,000 سے زیادہ فوجی اور 5,000 ہتھیاروں کے یونٹ شامل ہوں گے، جن میں 140 طیارے اور 60 جنگی بحری جہاز شامل ہیں ۔

13:30 2.9.2022

آنگ سان سوچی کو ووٹنگ فراڈ میں تین سال قید کی سزا

میانمارکی ایک عدالت نے ملک کی معزول لیڈر آنگ سان سوچی کو الیکشن فراڈ میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دے کر تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

اس فیصلے کے بعد ان کی جیل کی سترہ سال کی اس سزا میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جو وہ پہلے ہی دوسرے جرائم کی وجہ سے کاٹ رہی ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ تازہ ترین فیصلہ حکومت کی جانب سے سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کو انتخابات سے قبل تحلیل کرنے کی کھلم کھلا دھمکیوں کو بھی تقویت دے کر اس کی بقا کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے اور اس کے لیے ممکنہ طور پر اہم سیاسی مضمرات کا بھی حامل ہے ۔

فوج نے ان انتخابات کو 2023 میں منعقد کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

سوچی کی پارٹی نے 2020 کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتا تھا ۔ فوج نے فروری میں یہ کہتے ہوئے اقتدار چھین لیا کہ اس نے یہ فتح ووٹنگ میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے ۔کی جعلسازی کی وجہ سے حاصل کی ۔ غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو انتخابات میں کوئی بڑی بے ضابطگی نہیں ملی۔

14:03 2.9.2022

عراق میں شیعہ ملیشیاؤ ں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک

عراقی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حریف شیعہ ملیشیا گروپوں کے درمیان جوابی حملوں میں ملیشیا کے چار ارکان ہلاک ہو گئے ۔

جمعرات کو یہ حملے بغداد میں ان پرتشدد جھڑپوں کے چند روزبعد ہوئے جنہو ں نے ملک کو سڑکوں کی جنگ کی لپیٹ میں لے لیا۔

عراقی سیکیورٹی فورسز کو جنوبی شہر بصرہ میں طاقت ور عالم مقتدیٰ الصدر کے مسلح دھڑے اور عصائب اہل الحق نیم فوجی گروپ کے درمیان رات بھر شروع ہونے والے تشدد پر قابو پانے کے لیے تیزی سے تعینات کیا گیا تھا۔

الصدر اور ان کے ایران کے حمایت یافتہ حریفوں کے درمیان سیاسی رقابت جاری رہنے سے مزید جھڑپوں کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG