رسائی کے لنکس

نیس میں حملے کی عالمی سطح پر مذمت


منگولیا میں ہونے والے اجلاس میں رہنما نیس حملے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
منگولیا میں ہونے والے اجلاس میں رہنما نیس حملے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے حملے کے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے کہا کہ وہ اس ضرورت کی گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہوں۔

فرانس کے شہر نیس میں جمعرات کو پیش آنے والے مہلک حملے کی دنیا بھر کے رہنماؤں کی طرف سے مذمت اور اس میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حملہ آور اپنے ٹرک کے ساتھ نیس شہر میں قومی دن کے موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے والوں پر چڑھ دوڑا تھا جس سے 84 افراد ہلاک اور ایک سو کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ "بیسل ڈے (قومی دن) ہمیں فرانس کی بردباری اور جمہوری اقدار کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ اس سے کس طرح فرانس نے پوری دنیا کو (مثبت انداز میں) متاثر کیا۔ اور ہم جانتے ہیں کہ کس طرح تباہ کن جانی نقصان کے بعد فرانس نے اپنے کردار کا مظاہرہ کیا۔"

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بیسل ڈے کے موقع پر فرانس میں تھے۔ انھوں نے اس حملے کو "ہولناک" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "امریکہ اس دکھ کی گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑا رہے۔"

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے حملے کے وقت کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے کہا کہ وہ اس ضرورت کی گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہوں۔

میکسیکو میں آزادی کی یادگار کو فرانس کے پرچمی رنگ کی روشنیوں سے مزین کیا گیا
میکسیکو میں آزادی کی یادگار کو فرانس کے پرچمی رنگ کی روشنیوں سے مزین کیا گیا

منگولیا میں ایشیا اور یورپ کے رہنماؤں کے ایک اجلاس میں موجود ٹسک کا کہنا تھا کہ "یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ حملے سے متاثر ہونے والے لوگ آزادی کا جشن منا رہے تھے۔ ہم نفرت اور تشدد کے خلاف لڑائی میں متاثرہ خاندانوں، فرانسیسی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔"

اسپین کے وزیر خارجہ جوز مانیئول گارسیا مارگالو بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔ انھوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو فون کر کے نیس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

"ہمیں بہت افسوس ہے اور ہم فرانس کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ کا تھا کہ "ہم ہرطرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم متاثرین سے اظہار افسوس کرتےہیں اور ہم دہشت گردی کی تمام اشکال کے خلاف لڑیں گے۔"

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے بھی حملے پر اپنے ردعمل کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کیا اور انگلش اور فرنچ دونوں زبانوں میں مثاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

انھوں نے لکھا کہ "ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہماری یکجہتی فرانسیسی عوام کے ساتھ ہے۔"

XS
SM
MD
LG