رسائی کے لنکس

دبئی: دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول میں ڈوب کر شہر کا نظارہ کریں

ڈیپ ڈائیو دبئی کی گہرائی 60 میٹر ہے جہاں غوطہ خور اپنے شوق کو پورا کر سکتے ہیں۔
ڈیپ ڈائیو دبئی کی گہرائی 60 میٹر ہے جہاں غوطہ خور اپنے شوق کو پورا کر سکتے ہیں۔

دبئی میں آسمان کی اونچائیوں کو چھونے والی بلند و بالا عمارتوں کے بعد اب ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے سمندر کی گہرائیوں جیسا دنیا کا سب سے 'گہرا سوئمنگ پول' تیار کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق دبئی میں گزشتہ ہفتے دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول 'ڈیپ ڈائیو دبئی' کا افتتاح کیا گیا ہے۔

اس پول سے لطف اندوز ہونے کے لیے فی الحال صرف وہی افراد جا سکتے ہیں جن کے پاس دعوت نامہ ہو۔ البتہ اسے جلد ہی عوام کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔

ڈیپ ڈائیو دبئی کی گہرائی 60 میٹر یعنی لگ بھگ دو سو فٹ ہے جہاں غوطہ خور بخوبی اپنے شوق کو پورا کر سکتے ہیں۔

پول کا سائز چھ اولمپک سائز سوئمنگ پول کے برابر ہے جس میں ایک کروڑ 46 لیٹر میٹھا پانی بھرا ہوا ہے۔

ڈیپ ڈائیو دبئی سے لطف اندوز ہونے والے اس کی گہرائی میں روشنی، میوزک، ٹیبل فٹ بال اور دیگر گیمز کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیپ ڈائیو دبئی سے لطف اندوز ہونے والے اس کی گہرائی میں روشنی، میوزک، ٹیبل فٹ بال اور دیگر گیمز کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ غوطہ خوری کے لیے دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول ہے۔

'اے ایف پی' کے مطابق ڈیپ ڈائیو دبئی کے ڈائریکٹر جرود جبلونسکی کا کہنا ہے کہ اس پول کو اوئسٹر (موتی والے سیپی) کی طرح بنایا گیا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے 'پرل ڈائیونگ' کی روایت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

پول کی گہرائی کے علاوہ اس کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاح اس پول کے اندر ڈوب کر ہوئے شہر کا نظارہ بھی کر سکتے ہیں۔

پول کا سائز چھ اولمپک سائز سوئمنگ پول کے برابر ہے جس میں ایک کروڑ 46 لیٹر میٹھا پانی بھرا ہوا ہے۔
پول کا سائز چھ اولمپک سائز سوئمنگ پول کے برابر ہے جس میں ایک کروڑ 46 لیٹر میٹھا پانی بھرا ہوا ہے۔

ڈیپ ڈائیو دبئی سے لطف اندوز ہونے والے اس کی گہرائی میں روشنی، میوزک، ٹیبل فٹ بال اور دیگر گیمز کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں دنیا کے سب سے گہرے پول میں تفریحی اور حفاظتی مقاصد کے لیے 50 کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

اس پول میں غوطہ خوری کا تجربہ حاصل کرنے والوں کو ایک گھنٹے کے عوض 135 سے 410 ڈالرز تک کی رقم ادا کرنا ہو گی جب کہ ڈیپ ڈائیو کی انتظامیہ اسے جلد عوام کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں اداروں 'رائٹرز' اور 'اے ایف پی' سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG