رسائی کے لنکس

دنیا کی قدیم ترین جینز کی پینٹ ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت


سفید رنگ کی یہ پینٹ ہیوی ڈیوٹی ہے اور اسے کان کنوں کے استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔
سفید رنگ کی یہ پینٹ ہیوی ڈیوٹی ہے اور اسے کان کنوں کے استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا کے ساحل کے قریب 1857 میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے سامان سے برآمد ہونے والی ایک جینز کی پینٹ نیلامی میں ایک لاکھ 14 ہزار ڈالر یعنی لگ بھگ ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

امریکی کمپنی ہولبرٹ ویسٹرن امیریکن کلکشنز کے مطابق سفید رنگ کی یہ پینٹ ہیوی ڈیوٹی ہے اور اسے کان کنوں کے استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق اس پینٹ کے 16 برس بعد قائم ہونے والی جینز بنانے والی امریکی کمپنی لیوائی سٹراس سے تعلق پر ماہرین میں ابہام پایا جاتا ہے۔

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ نیلی جینز بنانے والی اس کمپنی کا مالک سٹراس کمپنی قائم کرنے سے پہلے اشیا کے تھوک کے بیوپاری تھے اور یہ پینٹ بعد میں مشہور ہونے والی نیلی جینز کا اولین نمونہ ہو سکتی ہے۔

لیکن اس کمپنی کی تاریخ دان ٹریسی پانیک کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی بھی دعویٰ محض قیاس آرائی ہے۔

’اے پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ پینٹ نہ ہی لیوائز ہے اور نہ ہی وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کان کنوں کی پینٹ ہے۔

اگرچہ یہ تعین نہیں ہوسکا ہے کہ یہ پینٹ کس نے بنائی لیکن اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ یہ 12 ستمبر 1857 سے پہلے کی بنی ہوئی ہے جب امریکی جہاز ایس ایس سینٹرل امریکہ ایک سمندری طوفان کی زد میں آکر ڈوب گیا تھا۔

اس جہاز کے مسافروں نے اپنا سفر امریکہ کے شہر سان فرانسسکو سے شروع کیا تھا اور یہ جہاز پاناما کے راستے نیویارک جا رہا تھا۔

آئیوری کوسٹ میں سونے کی تلاش کیوں بڑھ گئی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:22 0:00

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 1848 سے 1855 کے ’گولڈ رش ایرا‘ سے قبل ملازمت کے لیے بنائی گئی پینٹ کے بنائے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔

یہ وہ زمانہ ہے جب امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں سونے کی دریافت ہوئی تھی اور تین لاکھ کے قریب افراد نے کیلی فورنیا کا رخ کیا تھا۔

اس پینٹ سمیت دیگر اشیا کو نیلامی پر دینے والی کمپنی کیلی فورنیا گولڈ مارکیٹنگ گروپ کے منیجنگ پارٹنر ڈوائٹ مینلی نے بتایا کہ یہ کان کنوں کی جینز چاند پر پہلے جھنڈے کے گاڑنے کی مانند ہے، ’’یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘‘

XS
SM
MD
LG