رسائی کے لنکس

نیویارک: دنیا کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں


فائل
فائل

اپنائیت کے احساس کے طور پر، لوگ اُنھیں ’مس سوزی‘ کے نام سے پکارا کرتے تھے۔ ینگ نے بتایا کہ ’مس جونز 1800ء کی صدی میں پیدا ہونے والا آخری امریکی فرد خیال کی جاتی ہیں‘‘۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 10 دِنوں سے علیل تھیں

دنیا کی معمر ترین خاتون کی رحلت پر اہل خانہ اور احباب افسردہ ہیں، جن کا جمعرات کی رات گئے نیو یارک کے علاقے، بروکلن میں انتقال ہوگیا۔
سُوزانے مشات جونز کا انتقال 116 برس کی عمر میں ’سینئر سٹیزنز ہوم‘ میں ہوا۔ یہ بات ’گرونٹولوجی رسرچ گروپ‘ سے وابستہ رابرٹ ینگ نے بتائی ہے، جو دنیا کے معمر ترین افراد کا ڈیٹابیس اکٹھا کرنے کا شغف رکھتے ہیں۔

اپنائیت کے احساس کے طور پر، لوگ اُنھیں ’مس سوزی‘ کے نام سے پکارا کرتے تھے۔

ینگ نے بتایا کہ ’مس جونز 1800ء کی صدی میں پیدا ہونے والی آخری امریکی فرد خیال کی جاتی ہیں‘‘۔

اُنھوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 10 دِنوں سے علیل تھیں۔

جونز سنہ 1899 میں الاباما کے شہر منٹگمری کے قریب واقع زراعت سے وابستہ چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئیں۔

اُن کے 11 بھائی بہن تھے۔ اُن کے خاندان کا تعلق کسان اور غلاموں کے پڑ پوتوں سے تھا۔

اُنھوں نے سنہ 1922 میں گریجوئیشن کیا۔ وہ الاباما کے افریقی نژاد امریکی بچیوں کے خاص اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سات میل پیدل جایا کرتی تھیں۔ اُن کا خاندان ٹوشن فی بھرتا تھا، جن کا پیشہ گھروں کے چولوں میں جلنے والی لکڑی کاٹنا اور بیچنا؛ اور مکئی کی فصل کاشت کرنے سے تھا۔

گریجوئیشن کے بعد جونز نے ایک سال فصلوں کی کٹائی میں اپنے اہل خانہ کا ہاتھ بٹایا۔ اُس کے بعد، اُن کا خاندان نقل مکانی کرکے نیوجرسی آ چکا تھا، جہاں وہ آیا کے طور پر کام کرتی رہیں۔ بالآخر، یہ لوگ نیو یارک آگئے۔

نیویارک پہنچنے کے بعد، وہ اور اُن کے اسکول کے ساتھیوں نے مل کر افریقی نژاد امریکی خواتین کی کالج کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ فنڈ اکٹھا کیا۔

جونز کی خالہ کی لڑکی نے گذشتہ سال ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا تھا کہ وہ بچوں سے ’’پیار کرتی ہیں‘‘۔ لیکن، اُن کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔ کچھ برس تک وہ شادی شدہ رہیں۔
جونز کے انتقال کے بعد، اب اطالوی خاتون، ایما مورانو دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں، جن کی عمر 116 برس سے۔ وہ سنہ 1899 میں پیدا ہوئی تھیں، اور جونز سے چند ہی ماہ چھوٹی ہیں۔

مورانو کے لیے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سنہ 1800ء میں پیدا ہونے والی آخری معمر ترین فرد ہیں۔

XS
SM
MD
LG