رسائی کے لنکس

سلامتی کونسل صدر صالح کے خلاف کارروائی کرے: مظاہرین


سلامتی کونسل صدر صالح کے خلاف کارروائی کرے: مظاہرین
سلامتی کونسل صدر صالح کے خلاف کارروائی کرے: مظاہرین

یمن کے ہزاروں باشندوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر جلوس نکالے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف کارروائی کرے۔

یمن میں بڑے پیمانے کے یہ عوامی مظاہرے منگل کے روز ایک ایسے وقت میں ہوئے، جب اقوام متحدہ میں سفارت کار برطانیہ کی تیار کردہ ایک قرارداد کے مسودے پر گفتگو کرنے والے ہیں۔ قرارداد میں مسٹر صالح پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خلیج تعاون کونسل کی تجاویز کی حمایت کریں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ اقتدار اپنے نائب کے حوالے کردیں۔

ایک اور خبر کے مطابق یمن کے عہدےداروں نے کہاہے کہ منگل کے روز ملک کے جنوبی علاقے میں ایک کاربم دھماکے میں اٍیئرفورس کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ حالیہ مہینوں میں صدر صالح کے استعفے کے مطالبے پر زور دینے کے لیے عوامی مظاہروں میں اضافے کے بعد حالیہ مہینوں میں حکومتی عہدے داروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پیر کے روز یمن میں سرگرم کارکنوں اور طبی عملے نے کہاہے کہ شہر میں ایک روز قبل کے مظاہروں میں حکومت کے حامیوں کی جانب سے جلوس پر راکٹ اور دوسری چیزیں پھینکنے سے کم ازکم 22 خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

خواتین جنوبی شہر تعیز میں مسٹر صالح کے استعفی اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی یمن کی سرگرم کارکن توکل کرمان کومبارک باد دینے کے لیے اکھٹی ہوئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG