رسائی کے لنکس

یمن: قبائلیوں اور سرکاری فوجوں میں لڑائی


یمن: قبائلیوں اور سرکاری فوجوں میں لڑائی
یمن: قبائلیوں اور سرکاری فوجوں میں لڑائی

یمن میں دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کرنے والے قبائلیوں اور سرکاری فوجوں میں لڑائی

شیخ صادق الاحمرکےوفادار قبائلیوں کو کمک پہنچانے کی غرض سے ملک کے دارالحکومت صنا میں داخل ہونے کی تیاری کرنے والےاپوزیشن کے ہزاروں جنگجوؤں اور یمن کی سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔

جمعرات کے روز عینی شاہدین نے بتایا کہ سرکاری فوج جن میں ری پبلیکن گارڈ کےاعلیٰ تربیت یافتہ دستے شامل ہیں دارلحکومت کے شمال میں ایک کلیدی چیک پوسٹ پر قبائلی جنگجوؤں سے نبرد آزما ہوئی۔

صنا تقسیم ہو چکا ہے جہاں شہر کےجنوبی حصےپر یمنی سکیورٹی فورسز کا قبضہ ہے جب کہ باغی فوجی دستوں نے شمال پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ تازہ ترین لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جھڑپوں کے باعث صنا کا ہوائی اڈہ بند کردیا گیا ہے جو شہر کے شمال میں 10کلومیٹر دور واقع ہے۔ اب شہر کی سڑکیں زیادہ تر سنسان پڑی ہیں جب کہ ہزاروں باشندے محفوظ مقامات کی طرف بھاگ چکے ہیں۔

یمن پر مذاکرات کے لیےامریکی ایلچی اوردہشت گردی کے معاملات سے متعلق صدر اوباما کے مشیر جان برینن جمعرات کو سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔

وہ یمنی صدر علی عبد اللہ صالح پر دباؤ بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے راہنماؤں کی مدد کے خواہاں ہیں تاکہ وہ تقریباً 33سالہ دورِ اقتدار کے پُرامن خاتمے کے بارے میں علاقائی ممالک کی طرف سے طے کیے گئے سمجھوتے کو قبول کرلیں۔

یمن کو کئی ایک تنازعات کا سامنا ہے، جہاں صنا میں سڑکوں پر لڑائی جاری ہے، ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے اور شورش برپا ہے اور مذہبی شدت پسندوں کے خلاف لڑائی چل رہی ہے جنھوں نے زنزبار کے جنوبی شہر میں قبضہ جما رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG