رسائی کے لنکس

یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالف قبائلیوں میں جھڑپیں


یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالف قبائلیوں میں جھڑپیں
یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالف قبائلیوں میں جھڑپیں

یمن کے جنوبی شہر تعیز کے مضافات میں سیکیورٹی فورسز اور حکومت مخالف قبائلیوں کے درمیان رات بھر جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعے کی نماز کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

تعیز کے قریب جھڑپیں جمعرات کورات گئے شروع ہوئیں اور صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز اور جمہوریت نواز مظاہرین کے حامی قبائلیوں کے درمیان یہ لڑائیاں رات بھر جاری رہیں۔

جمعے کی صبح چھپ کرکیے جانے والے ایک حملے کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک کرنل اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں افراد نے صدر صالح کی اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ مسٹر صالح ان دنوں سعودی عرب میں زیر علاج ہیں۔ وہ گذشتہ ماہ صدارتی محل پر ایک راکٹ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ خبروں کے مطابق اب وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔

جمعرات کے روز یمن کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہا کہ امریکی ڈرون اور لڑاکا طیاروں نے جنوبی صوبے ابیان میں مشتبہ اسلامی عسکریت پسندوں پر حملے کیے جن سے کم ازکم سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند ایک پولیس اسٹیشن پر قابض تھے۔

XS
SM
MD
LG