رسائی کے لنکس

یمنی فوجیوں اور قبائلیوں نے جنوب میں 20عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا


یمنی فوجیوں اور قبائلیوں نے جنوب میں 20عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا
یمنی فوجیوں اور قبائلیوں نے جنوب میں 20عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا

جنوبی یمن کے باشندوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی افواج اور قبائلی اتحادیوں نے ابیان صوبے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیےہونے والی دو روزہ لڑائیوں میں کم از کم 20 مذہبی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

منگل کو اِن رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوجیوں اور مقامی قبائلیوں نے ابیان کے علاقوں میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ، جِن پر حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں نے قبضہ کرلیا تھا ۔
آزادانہ طور پر اِن واقعات کی تصدیق نہیں ہوپائی۔ یہ واضح نہیں کہ اِس لڑائی میں فوج اور قبائلیوں کی کتنی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران عسکریت پسندوں نے صوبائی دارالحکومت زنزبار اور جار نامی قصبے پر قبضہ جما لیا تھا، ایسے میں جب یمن کے جنگ میں صف آرا صدر کے خلاف ملک بھر میں مخالفوں کی بغاوت جاری ہے۔

یہاں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ابیان کے قبائلی گذشتہ ہفتے مذہب پرستوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے، قبائلی برادریوں کی حفاظت کے لیےسڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور عسکریت پسندوں کو رسد کا سلسلہ کاٹ دیا۔ قبائلی، یمنی فوجیوں سےبھی مل گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG