رسائی کے لنکس

یمن: سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں میں لڑائی ، 40 افراد ہلاک


یمن: سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں میں لڑائی ، 40 افراد ہلاک
یمن: سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں میں لڑائی ، 40 افراد ہلاک

یمن کے فوجی عہدے داروں نے کہاہے کہ جنوبی شہر زنجبار میں سرکاری فورسز اور عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم ازکم 26 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

شہر کے مضافات میں واقع اسٹیڈیم کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بدھ کی لڑائی میں کم ازکم 14 اسلامی عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

یہ جھڑپیں حکومت کی جانب سے ابیان کے صوبے میں، جہاں زنجبار اور متعدد چھوٹے قصبوں سمیت کئی علاقوں پر القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے، روزانہ کے حملوں کا ایک حصہ تھیں۔

بدھ کی صبح یمنی فوج کے طیاروں سے غلطی سے ایک مسافر بس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

یمن جہاں ایک جانب ملک کے جنوبی حصے میں القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، وہاں دوسری طرف اسے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف فروری میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کا بھی سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG