رسائی کے لنکس

یمن: سکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں، 20 ہلاک


یمن: سکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں، 20 ہلاک
یمن: سکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں، 20 ہلاک

یمن میں شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کی حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پیر کو حکومت کے حامی نشانہ بازوں نے صنعاء میں عمارتوں پر سے لوگوں کو گولیوں سے ہدف بنایا جب کہ شہر کے دوسرے حصے میں فوجیوں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ اور تین منحرف سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

اتوار کو سکیورٹی فورسز نے ہزاروں مظاہرین پر فائرنگ کردی تھی جس سے کم ازکم 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ احتجاج کرنے والے افراد چینج اسکوائر سے صدارتی محل کی طرف بڑھ رہے تھے جہاں صدر علی عبداللہ صالح سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں افراد پہلے ہی مہینوں سے خیمہ زن ہیں۔

حکومت کا کہنا تھا کہ وہ ایک روز قبل دارالحکومت میں ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت اور اظہار افسوس کرتی ہے۔ وزیر خارجہ ابو بکر الکربی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو بتایا کہ حکومت ان پرتشدد واقعات کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

XS
SM
MD
LG