رسائی کے لنکس

یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالفین میں جھڑپیں


یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالفین میں جھڑپیں
یمن: سرکاری فورسز اور حکومت مخالفین میں جھڑپیں

یمن میں سیکیورٹی فورسز اور حزب اختلاف کے حامیوں کے درمیان دارالحکومت صنعاء میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ہفتے کے روز عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپوں کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کی جنہوں نے دارالحکومت کے ایک چوک میں اپنے کیمپ قائم کرلیے تھے۔

یہ جھڑپیں صدر علی عبداللہ صالح کی برطرفی کے مطالبے پر زور دینے کے لیے ہونے والے مظاہروں کے ایک روز بعد ہوئیں۔

صدر صالح بدستور سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ ان زخموں سے صحت یاب ہورہے ہیں جو انہیں صدارتی محل پر جون میں ہونے والے ایک حملےکے دوران لگے تھے۔

اس ہفتے کے شروع میں انہوں نے ملک میں مہینوں سے جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں اپنے نائب کو حزب اختلاف کے ساتھ بات چیت کرنے کا اختیاردے دیاتھا۔

اپریل میں ہمسایہ ممالک کی چھ ریاستی خلیجی تعاون کونسل نے یمن کےبحران کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیاتھا جس میں صدر صالح سے اقتدار چھوڑنے اور اس کے بدلے میں انہیں مقدمات سے تحفظ دینے کے لیے کہا گیاتھا۔ صدر صالح نے تین بار اس منصوبے پر اپنی رضامندی ظاہر کی مگر ہر بار معاہدے پر دستخطوں سے انکار کردیا۔

XS
SM
MD
LG