رسائی کے لنکس

یمن: دو خود کش کار بم حملوں میں پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ان حملوں کی ذمہ داری مبینہ طور پر جزیرہ نما عرب سے متعلق القاعدہ تنطیم (اے کیو اے پی) نے قبول کی ہے۔

حکام کے مطابق مشرقی یمن میں ایک فوجی ہیڈکواٹر پر ہونے والے دو خود کش کار بم حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان حملوں کی ذمہ داری جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ کی شاخ نے قبول کی ہے۔

عہدیداروں کے مطابق ملک کے صوبے حضرت موت کے دوسر ے بڑے شہر صہیون میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں ہونے والے دھماکے کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اس جگہ سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گاڑیاں کمپاونڈ میں داخل ہونے سے پہلے ہی دھماکے سے پھٹ گئیں جبکہ وزارت دفاع نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فوجیوں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرسٹ ملٹری کمانڈ کے اڈے پر ہونے والے حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

مغربی اور خلیجی عرب ممالک کو یہ تشویش ہے کہ یمن میں عدم استحکام سے القاعدہ کی یہ شاخ مضبوط ہو گی جسے عالمی عسکری تنظیم کی ایک نہایت ہی خطرناک شاخ سمجھاجاتا ہے۔

اس تنظیم نے مبینہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب میں حملے کیے ہیں اور کئی فضائی کمپنیوں کے جہازوں کو گرانے کی سازش بھی کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG