رسائی کے لنکس

یمن: امریکی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا


عارضی طور پر بند کیے جانے والے دیگر سفارت و قونصل خانے 11 اگست کو کھول دیے گئے تھے۔

امریکہ نے دو ہفتوں بعد یمن میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔

صناء میں بند کیا جانا والا سفارتخانہ ان 19 امریکی سفارت اور قونصل خانوں میں شامل تھا جو القاعدہ کی طرف سے دنیا کے مختلف حصوں میں ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔

یہ حفاظتی انتباہ اس وقت جاری کیا گیا تھا جب امریکی انٹیلی جنس کے ہاتھ ایسی معلومات آئی تھیں جن میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی طرف سے جزیرہ نما عرب میں اپنی تنظیم کے لیڈر کو حملے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں تھا کہ یہ حملے کب اور کہاں کیے جائیں گے۔

عارضی طور پر بند کیے جانے والے دیگرسفارت و قونصل خانے 11 اگست کو کھول دیے گئے تھے۔

لیکن القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ کا ایک اہم مرکز ہونے کی وجہ سے یمن میں دہشت گردانہ حملے کا سب سے زیادہ خدشہ تھا۔

صناء میں امریکی سفارتخانہ اتوار کو کھولا گیا اور اسی روز برطانیہ اور جرمنی نے بھی اپنے یہاں اپنے سفارتی مشن بحال کیے۔

پاکستان کے شہر لاہور میں امریکی قونصل خانہ سلامتی کے خدشات کے پیش نظر تاحال بند ہے۔
XS
SM
MD
LG