رسائی کے لنکس

زماد بیگ ۔۔ پاکستان کو پہلا ’سنگنگ آئیڈل‘مل گیا


اس مقابلے کو جیتنے کے ساتھ ہی وہ اپنے نام سے پہلے ’پاکستان کا پہلا سنگنگ آئیڈل‘ لکھوا کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ،انہیں مقابلہ جیتنے پر 25 لاکھ روپے نقد اور ایک نئی اور چمچماتی کار بھی انعام میں دی گئی

امریکن آئیڈل، انڈین آئیڈل اور اب ۔۔۔سامنے آگئے ہیں پاکستان آئیڈل۔ جی ہاں!! پاکستان کو بھی اپنا پہلاسنگنگ آئیڈل ’زماد بیگ‘ کی صورت میں مل گیا ہے۔

زماد بیگ ’جیو ٹی وی‘ سے پیش کئے جانے والے میوزیکل رئیلٹی شو ’پاکستان آئیڈل‘ میں کئی مہینے سے اپنے ہم عمر سنگرز کے ساتھ قسمت آزمائی کر رہے تھے۔ اتوار کی رات پروگرام کا گرینڈ فینالے پیش ہوا جس میں سخت ترین مقابلے کے بعد زماد نے اپنے حریف محمد شعیب کو ہرا دیا۔

اس مقابلے کو جیتنے کے ساتھ ہی وہ اپنے نام سے پہلے ’پاکستان کا پہلا سنگنگ آئیڈل‘ لکھوا کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ، انہیں مقابلہ جیتنے پر 25 لاکھ روپے نقد اور ایک نئی اور چمچماتی کار بھی انعام میں دی گئی۔

’پاکستان آئیڈل‘ کئی ماہ سے جاری تھا۔ اس دوران، مقابلے میں متعدد نئی اور شاندار آوازوں کے درمیان سخت مقابلے کے کئی مرحلے جاری رہے۔

پروگرام میں ملک کے متعدد شہروں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان میل اور فی میل سنگرز سے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ ریلٹی شو میں جج کے فرائض بشریٰ انصاری، حدیقہ کیانی اور علی عظمت نے ادا کئے، جبکہ اس پوری مدت میں ملک کے نامور فنکاروں نے بھی اس میں شرکت کی۔

’پاکستان آئیڈل‘ فرنچائز پروگرام تھا جسے ’امریکن آئیڈل‘ اور ’انڈین آئیڈل‘ تیار کرنے والی کمپنی ’فری مینٹل‘ کے دیئے ہوئے فریم ورک کے مطابق تیار اور پیش کیا گیا۔

پبلسٹی فرم ’کیٹلسٹ‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پچھلے پروگراموں میں پاکستان کے پہلے پاپ سنگر عالمگیر، سجاد علی، عاطف علی اور دیگر منجھے ہوئے فنکاروں نے ناصرف شرکت کی، بلکہ نئی آوازوں کو گائیکی کے رموز بھی سیکھائے۔
XS
SM
MD
LG