ایوان صدر اسلام آباد میں پیر کورات گئے کراچی کی صورتحال اور خاص کر سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے گزشتہ روز کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کی غرض سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سینئر وزراء کو طلب کیا گیا تھا۔
ایوان صدر نے اجلاس میں ذوالفقار مرزا کے بیان سے اظہار لاتعلقی ظاہر کیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر سے ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن و امان ہر صورت میں بحال رکھا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت پاکستان کے صدر آصف علی زردای نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کوہر حال میں شرپسند عناصر اور مجروں سے پاک کیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے الزامات کا پی پی سے کوئی تعلق نہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ذوالفقار مرزا کا بیان حکومت کی مفاہمی پالیسی کے خلاف ہے۔صدر کا کہنا ہے کہ مفاہمتی عمل کے مقصدمیں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1