کراچی —
مرکزی رویت ِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کی جانب سے پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اتوار کے روز کراچی میں ذو الحجّہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ِہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
مفتی منیب الرحمن کے مطابق قلات، دادو، ٹھٹہ، سکھر اور سبی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ذو الحجّہ کا چاند دیکھنے کی کثیر تعداد میں شرعی شہادتیں موصول ہوئیں لہذا اتفاق ِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ذو الحجّہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور ملک بھر میں عید الاضحیٰ سولہ اکتوبر کو منائی جائے گی۔
کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی رویت ِہلال کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں ذو الحجّہ کا چاند نطر آ گیا تھا جس کے مطابق حج چودہ اکتوبر کو ہوگا جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ پندرہ اکتوبر کو منائی جائے گی۔