ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر قابو پانے کیلئے مشیر داخلہ رحمن ملک نے پھر صوبائی قیادت کے ساتھ سر جوڑ لیا ہے
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی مسلسل بدامنی کا شکار ہے ۔شہر میں ہر روز فائرنگ ، تشدد اوردستی بموں کے حملے جاری ہیں ۔ بدھ کو رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکے اورپُرتشدد واقعات میں مزید 12 افراد لقمہٴ اجل بن گئے ۔ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری پر قابو پانے کیلئے مشیر داخلہ رحمن ملک نے پھر صوبائی قیادت کے ساتھ سر جوڑ لیا ہے۔
گیارہ ہلاکتیں
بفرزون میں بدھ کو رات گئے رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور رینجرز اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کریکر کادھماکا تھا جس کی آوازدور دور تک سنی گئی ۔
اس سے قبل پاک کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ سرجانی ٹاؤن ، ناظم آباد ، لیاقت آباد ، تین ہٹی ، مومن آباد ، ملیراوربلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ سے 10افراد لقمہٴ اجل بن گئے ۔
یوسف پلازہ کے قریب سیمنٹ ایجنسی پر کریکر حملے میں دو افراد جبکہ پی آئی بی کالونی میں گھر کے قریب دستی بم حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔پولیس کے مطابق حملے سے قبل سیمنٹ ایجنسی کے مالک سے بھتہ طلب کیا گیا تھا ۔
بھتہ مافیا کا راج
پاکستان کا تجارتی مرکز کہلایا جانے والا شہر ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ ان دنوں بھتہ مافیا کے شکنجے میں ہے ۔آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین اور اولڈ سٹی ٹریڈرز الائنس کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ کے مطابق اولڈ سٹی ایریا سمیت تمام مارکیٹوں میں بھتہ خور آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، لہذا، اِن حالات میں کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔
جمیل احمد پراچہ کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں لہذا شام چھ بجے کارروبار بند کر دیا جائے گا ۔ ادھر چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے’ وی او اے‘ کو بتایا کہ ایک ماہ میں20 سے زائد تاجر اغواٴ کئے گئے۔ تاجروں کو روزانہ200 سے زائد دھمکی آمیز فون کالز آتی ہیں۔ عتیق میر کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان سے پہلے بھتہ خوری کی روک تھام کے اقدامات کرے۔
حکومتی اقدامات
مشیر داخلہ رحمن ملک نے بدھ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا ۔بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ شہر کے امن و امان کو مختلف مافیا نے تباہ کر رکھا ہے ۔ رمضان میں جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کیلئے بھر پور کارروائیاں کی جائیں گے ۔
رحمن ملک کا کہنا تھا کہ وفاق کراچی میں قیام امن کیلئے صوبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ۔ مشیر داخلہ کے مطابق شہر میں امن کیلئے اتحادی جماعتیں اور شہری متفق ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔