ایک نئی ریسرچ سے ایچ آئی وی ویکسین کی جلد تیاری کی امید

چوہوں کی ایک نئی نسل پر کامیاب تحقیق کرنے کے بعد ایسے چوہے تیار کیے گئےہیں جِن کا مدافعتی نظام انسانوں سے مماثل ہے
امریکی سائنس دانوں نے چوہوں کی ایک نئی نسل پر کامیاب تحقیق کرنے کے بعد ایسے چوہے تیار کیے ہیں جن کا مدافعتی نظام انسانوں سے مماثل ہے۔

سائنس دانوں کو توقع ہے کہ اِن چوہوں پر تحقیق کے بعد ایک ایسی ویکسین تیار کی جاسکے گی جس سے ایچ آئی وی انفیکشن سے بچا جاسکے گا۔


ریسرچ لیباریٹری


میساچیوسٹس جنرل اسپتال کا ریگون انسٹی ٹیوٹ، میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہارورڈ یونیورسٹی کے سائند دانوں کے اشتراک سے، ایک نئی ریسرچ پر کام کر رہا ہے۔

اس سے پہلے کی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثر بعض لوگوں کا مدافعتی نظام ایڈز وائرس پر قابو پاسکتا ہے۔

عام طور سے ان لوگوں کو Elite Controllersکہا جاتا ہے۔ اکثر یہ لوگ اس وائرس کے ساتھ زیادہ عرصے زندہ رہتے ہیں اور ابتدا میں ہی اُنھیں کم مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر’ کلک‘ کیجیئے:

Your browser doesn’t support HTML5

ایچ آئی وی انفیکشن پر تحقیق