ایک نیٹو ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو صوبہٴ لغمان میں ہونے والے اس حملے میں اتحادی افواج کا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا، تاہم یہ بتانے سے انکار کیا آیا کوئی زخمی ہوا ہے
نیٹو افواج نے ایک افغان فوجی کو ہلاک کردیا ہے جس نے مشرقی افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر گولی چلا کر اتحادی افواج کے ایک کارکن کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایک نیٹو ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات کو صوبہٴ لغمان میں ہونے والے اس حملے میں اتحادی افواج کا کوئی کارکن ہلاک نہیں ہوا، تاہم یہ بتانے سے انکار کیا آیا کوئی زخمی ہوا ہے۔
بظاہر افغان فوج کی طرف سے اپنے غیر ملکی فوجیوں پر ہونے والا یہ اس ہفتے کا دوسرا حملہ ہے۔
نیٹو نےمنگل کے روز بتایا کہ افغان نیشنل آرمی کی وردی پہنے دو مسلح افراد نے ایک اتحادی فوجی کو ہلاک کیا۔
رواں سال اب تک ’سبز وردی ‘ والوں نے ’نیلے یونیفارم‘ پر کم از کم 25مبینہ حملے کیے ہیں، جِن واقعات میں افغان فوجیوں یا اُن کی وردی کی آڑ میں باغیوں نے غیر ملکی فوجی ہلاک کیے ہیں۔
جمعرات کو ہونے والا یہ واقع اُس حملے کے بعد ہوا ہے جِس سے ایک روز قبل صوبہٴ کنڑ کے دارالحکومت میں نیٹو پہرے کے قریب ایک خودکش بمبار نے آتشیں مواد سے حملہ کیا تھا۔
اس واقع میں اتحادی افواج کے تین فوجی، ایک افغان شہری اور یو ایس ایڈ کا ایک غیر ملکی اہل کار ہلاک ہوا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں اُس اہل کار کی شناخت رجائی عبدالفتاح کے طور پر کرتے ہوئے اُن کےلواحقین سے تعزیت کی ہے۔
ہلری کلنٹن نے کہا کہ پچھلے 15ماہ کے دوران عبد الفتاح نے مشرقی افغانستان میں مقامی حکام سے مل کر نئے اسکول اور ہیلتھ کلینک کھولنے اور کنڑ اور ننگرہار صوبے کے رہائشیوں کو بجلی کی ترسیل میں مدد فراہم کی تھی۔
بدھ کو ہونے والےخود کش حملے میں امریکی محکمہٴخارجہ کا ایک اہل کار بھی زخمی ہوا۔