ڈی سی میوزک کیمپ کا مقصد بچوں کو گانے کی تربیت دینا

Kids Become Rockers At DC Music Camp

’ہمارے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کا مطلب میوزک کی تدریس، ریکارڈنگ سے آگہی اور اختتام ہفتہ دو گانے پرفارم کرنا ہے‘
ریاست میری لینڈ کی بیتھسڈا شہر میں Bach to Rockنامی ایک موسیقی کا ایک گروپ ہے جو اپنے آپ کو ’امریکہ کا میوزک اسکول‘ کہتا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا دعویٰ ہے۔

گروپ کےواشنگٹن ڈی سی علاقے میں اس کے چھ مقامات پر اسکول ہیں، جو آواز کا رنگ بکھیر رہے ہیں۔ لیکن، بہت جلد نیو یارک اور کنیکٹی کٹ میں اِس کے دو مزید اسکول کھل جائیں گے۔ لگتا ہے اِس کے دعوے میں کچھ صداقت ہے۔


بیتھسڈا، میری لینڈ میں Bach to Rockنے موسم گرما کا ایک کیمپ لگایا جہاں آواز کی دنیا آباد ہوئی۔

حالانکہ یہاں پر اسکول کی طرف سے جوانوں کے لیے بھی موسیقی کی تعلیم کا انتظام تھا، لیکن ’سمر ڈے کیمپ‘ کا مقصد چار سے 12برس کے بچوں کو موسیقی سے روشناس کرانا ہے۔

برائن گروسBach to Rockکے صدر اور تنظیمی سربراہ ہیں۔

اُن کے بقول، ’ہمارے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کا مطلب میوزک کی تدریس، ریکارڈنگ سے آگہی اور اختتام ہفتہ دو گانے پرفارم کرنا ہے‘۔



http://www.voanews.com/flashembed.aspx?t=vid&id=1490777&w=500&h=360&skin=embeded