مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ وہ میڈی کیئر کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے خواہاں ہیں، جب کہ ریپبلیکنز اِسے ایک واؤچر پروگرام میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اُن کی انتظامیہ نے ’میڈی کیئر ‘کو مؤثر بنانے کے اقدام کیے ہیں۔
میڈی کیئر عمررسیدہ افراد کے لیے امریکی صحتِ عامہ کا پروگرام ہے۔
اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ میڈی کیئر کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے خواہاں ہیں، جب کہ ریپبلیکنز اِسے ایک واؤچر پروگرام میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ صدر کے بقول، میڈی کیئر قیمتوں میں اضافے کا باعث نہیں بنے گا۔
صدر اوباما نے کہا کہ امریکیوں کو اِس بات کا پتا ہونا چاہیئے کہ ضرورت پڑنے پر اُنھیں میڈی کیئر کی سہولت دستیاب ہوگی۔
ریپبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں ریاست منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال نے صدر اوباما پر الزام لگایا کہ وہ کامیاب ہونے والے افراد کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، اور اُن کے بقول، وہ اُن کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جنھوں نے لاکھوں کارکنوں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں، اور اُسی نظام کی مذمت کی جا رہی ہے، جو امریکیوں کو عظیم بنانے کا سبب بنا ہے۔