خصوصی ایلچی نے شام کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایسے ہوئی ہے جب دمشق اورحلب سےباہر شامی افواج اورباغیوں اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں مل رہی ہیں
شام سے متعلق بین الاقوامی امن ایلچی نےصدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ملک کی بحرانی صورتِ حال بدتر ہوتی جارہی ہے۔
لخدر براہیمی نے ہفتے کے روز دمشق میں مسٹر اسد کے ساتھ ملاقات کی ، جو اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کے فرائض سنبھالنے کے بعد اُن دونوں کی پہلی ملاقات تھی۔
یہ ملاقات ایسے میں ہوئی ہے جب دمشق اورحلب سےباہر شامی افواج اورباغیوں اور شہریوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
براہیمی نے کہا کہ تنازع کے خاتمے کے لیے زیادہ کوششیں کی جائیں گی۔ تاہم ، یہ بحران اب پورے خطے اور دنیا بھر کے لیے خطرے کا باعث بن گیا ہے۔
اُن کے الفاظ میں، ہاں، اب یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ طرفین کے مابین فاصلہ وسیع تر ہے اور معاملات اِسی طرح سےنمٹائے جارہے ہیں۔
شام کا کہنا ہے کہ اُن کی فوج اسلام پرست دہشت گردوں سےلڑ رہی ہے۔
شام کے ریاستی میڈیا نےمسٹر اسد کے حوالے سے بتایا ہے کہ اُنھوں نے براہیمی سے کہا کہ یہ بحران صرف اُسی صورت میں ختم ہوگا، جب وہ ممالک جو اِن دہشت گردوں کو مالی امداد اور تربیت فراہم کر تے ہیں، ایسا کرنا چھوڑ دیں گے۔
براہیمی اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان کی جگہ دو ہفتے قبل شام سے متعلق خصوصی ایلچی مقرر ہوئے تھے۔