پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ملالہ کی صحت یابی کے لیے یوم دعا جمعے کو منایا گیا جب کہ صوبہ سندھ میں اس سلسلے کی خصوصی تقریبات ہفتے کے روز ہوں گی
امن کی پیکر ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے جمعہ کویوم دعا کا اہتمام کیا گیا۔ یوم دعاپاکستان کے تین صوبوں پنجاب، خیبرپختونخواہ میں منایا گیا جبکہ صوبے سندھ میں ہفتے کے روزیوم دعا منایا جائیگا۔
صوبہ پنجاب میں وزیراعلی ہاوس میں ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی شہباز شریف سمیت سرکاری افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد شریک تھی۔
صوبے کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیااور شمعیں روشن کی گئیں۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی مختلف شہروں میں امن کی ملالہ کے لئے دعائیں کی گئیں جن میں تعلیمی اداروں سمیت دفاتر میں بھی نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد میں دعا کرائی گئی۔
وادی سوات اور و ملالہ کے آبائی شہر مینگورہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ، ملالہ کے اپنے اسکول میں قرآن خوانی کی گئی اور اس کے بعد ملالہ کی جماعت کی ساتھیوں سمیت تمام طلبہ و طالبات نے مل کر ملالہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی
پشاور میں بھی مختلف مقامات پر دعائیں اورقرآن خوانی کرائی گئی۔
صوبہ بلوچستان میں بھی دعا کی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں کوئٹہ کے تعلیمی اداروں مساجد اور نرسنگ اسکولوں میں نرس اسٹاف نے ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
بلوچستان کے وزیراعلی اسلم رئیسانی کی طرف سے ملالہ کی صحت میں بہتری کی خبروں پر یوم تشکر منایا گیا۔ جس میں وزیراعلی نے حکومت بلوچستان کی طرف سے ملالہ کا علاج کرانے کے اخراجات کی پیشکش بھی کی۔
صوبہ سندھ میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے اعلان کے مطابق ہفتہ کو سندھ بھر میں ملالہ کی صحت یابی کے لئے یوم دعا منایاجائے گا اورصوبے کے تمام تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔