کیوبا کی ٹیم کے کوچ الیکزینڈر گونزالیز نے کہاہے کہ چار کھلاڑی ٹیم سے غائب ہوگئے ہیں ۔
کینیڈا کے دورے پر جانے والی کیوبا کی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے کئی ارکان، جمعے کو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ سے پہلے ہی غائب ہوگئے۔
کیوبا کی ٹیم15 کھلاڑیوں کے ساتھ کینیڈا پہنچی تھی ، جب کہ پہلے مقابلے کے موقع پر صرف 11 کھلاڑی اسٹیڈیم میں پہنچنے۔
کیوبا کی ٹیم کے کوچ الیکزینڈر گونزالیز نے کہاہے کہ چار کھلاڑی ٹیم سے غائب ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک کھلاڑی بیمار تھا۔
گونزالیز نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے درووں پر جانے والے کیویا کے کھلاڑیوں کے لیے یہ صورت حال نئی نہیں ہے اور ان میں سے اکثر کی آنکھوں میں امریکہ کا خواب بسا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیم کو یکجا رکھنا ایک دشوار کام ہے۔
میچ کے موقع پر کینیڈا کے 10 متبادل کھلاڑی موجود تھے جب کہ کیوبا کا بینچ خالی پڑاتھا اور وہاں کوچ کے سوا کوئی نہیں تھا۔
کینیڈا نے مقابلے میں کیوبا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔