اسپتال کے اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملالہ نے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والوں اور اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسلح طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی برطانیہ کے کوئین الزبتھ ہاسپیٹل برمنگھم میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔
ہفتے کے روز اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اپ ڈیٹ میں کہاگیا ہے کہ ملالہ نے جمعے کی رات سکون سے گذاری اور اس کی طبعیت ویسی ہے جیسے کہ جمعے کے روز تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملالہ کی صحت مستحکم ہوئی ہے اور حالت مزید سنبھلی ہے۔
کوئین الزبتھ ہاسپیٹل کے ڈاکٹر ڈیوڈ روسر کا کہناہے کہ ملالہ یوسف زئی کو مکمل بحالی کی سرجری سے قبل طویل آرام کی ضرورت ہے۔
اسپتال کی انتظامیہ کا کہناہے کہ ملالہ کے گلے میں سانس کے لیے ٹیوب گذارنے کے باعث وہ فی الحال بات چیت کرنے کے قابل نہیں اور لکھ کر بات کررہی ہیں۔ جمعے کو وہ نرسوں کے سہارے کچھ دیر کے لیے کھڑی بھی ہوئیں تھیں۔
اسپتال کو ملالہ کے لیے بڑی تعداد میں نیک تمناؤں کے پیغامات مل رہے ہیں۔ اسپتال کے اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملالہ نے پیغامات بھیجنے والوں اور اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعے کو کوئین الزبتھ ہاسپیٹل نے ملالہ کی پہلی تصویر جاری کی جس میں وہ ہوش و حواس میں تھیں اور ان کی صحت پہلے کی نسبت بہتر دکھائی دے رہی تھی۔
ملالہ کی حالت میں بہتری پر ان کے لیے نیک خواہشات رکھنے والوں اور خاص طور پر ان کے آبائی شہر مینگورہ میں خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے مینگورہ کے ایک ٹیچر احمد شاہ یوسف زئی نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم ہی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ملالہ بول نہیں سکتیں، کاغذ اور قلم کے ذریعے بات چیت کررہی ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5