حکومت سندھ کی جانب سے سزاؤں میں کی جانے والی دو ماہ کی کمی کے باعث 65 قیدی اس عید پر رہا ہوجائیں گے۔
کراچی —
سندھ کی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر سندھ بھر کے جیلوں میں قید افراد کی سزاوں میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیاہے۔
یہ اعلان وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے جمعرات کے روزسندھ کے جیل خانہ جات سے ملاقات کے دوران کیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ کے جیلوں میں سزا پانے والے قیدیوں کے لئے یہ اعلان خوشی کی نوید ہے۔
سندھ کے وزیر قانون ایاز سومرو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے سزاؤں میں کی جانے والی دو ماہ کی کمی کے باعث 65 قیدی اس عید پر رہا کردئے جائینگے۔
رہائی پانےوالے قیدی بڑی عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں گے، دیگر قیدیوں کے لئے بھی یہ اعلان خوشی کا باعث ہے۔
وزیرقانون سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے جیلوں میں عید کی خوشی میں قیدیوں کے لئے ٹیلیفون سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، تاکہ جیلوں کے قیدی اپنے عزیرو اقارب سے بات چیت کرسکیں۔